فینز بابر اعظم کی سنچری تکتے رہے،بڑا کارنامہ رضوان نے سرانجام دے دیا۔کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ کرکٹ فینز بابر اعظم کی سنچری کی راہ تکتے رہے۔یہاں حیدر آباد دکن میں کسی اور نے ناقابل یقین سنچری جڑدی۔
نیوزی لینڈ کے خلاف آئی سی سی ورلڈکپ وارم اپ میچ میں پاکستان نے بہتر آغاز لیا ہے۔ اوپنرز عبد الل شفیق 14 اور امام الحق 1 کی ناکامی کے بعد بابر اعظم اور رضوان نے حالات سنبھالے۔دونوں تیسری وکٹ پر 114 اسکور جوڑ گئے،بابرا عظم 84 بالز پر 80 کرکے کیچ ہوگئے لیکن محمد رضوان کی بیٹنگ جاری تھی کہ انہوں نے 94 بالز پر2 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے سنچری مکمل کی۔ وہ اس کے ساھ ہی 103 کرکے ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے۔اس وقت سعود شکیل آغا سلمان وکٹ پر موجود تھے۔
پاکستان نے 41 اوورز میں 4 وکٹ پر 248 رنزبنالئے تھے۔
دبائو یا حکم،ذکا اشرف نے اپنا کہا دشمن ملک لپیٹ دیا۔وضاحتی بیان جاری