کراچی،کرک اگین رپورٹ
فضل محمود اور حنیف محمد کیپ ہارے ہوئے لےا ڑے،پی ایس ایل کا تاریک پہلو۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ایچ بی ایل پی ایس 9 میں فضل محمود کیپ اسپنر لے اڑے،پاکستانی فاسٹ بائولر کے نام سے دی جانے والی شہرت یافتہ کیپ اسپنر اسامہ میر کے نام تھی،انہوں نے پی ایس ایل 9 میں 12 میچزکھیل کر 24 وکٹیں لیں،وہ ٹاپ وکٹ ٹیکر بنے۔دوسرے نمبر پر ملتان سلطانز کے محمد علی تھے،انہوں نے 19 وکٹیں لیں،تیسرا نمبر کوئٹہ کیلئے کھیلنے والے اسپنر ابرار احمد کا تھا۔انہوں نے16 وکٹیں لیں ۔
اسی طرح بیٹنگ میں حنیف محمد کیپ ایک بار پھر بابر اعظم نے جیت لی،پی ایس ایل تاریخ میں وہ ایسا پہلے بھی یہ اعزاز لے چکے ہیں۔انہوں نے پی ایس ایل 9 کے 11 میچز میں قریب 57 کی اوسط سے569 اسکور بنائے۔پشاور زلمی کی قیادت کرنے والے بابر اعظم اور ان کی ٹیم فائنل نہیں کھیل سکی۔بابر اعظم 2020 اور 2021 میں یہ ایوارڈز جیت چکے ہیں۔
ملتان سلطانز کے عثمان خان صرف 7 اننگز میں 2 سنچریزکی مدد سے430 رنزبناکر دوسرے ٹاپ پی ایس ایل سکورر بنے۔ان کی اوسط 107 سے زائد تھی۔تیسرا نمبر ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کا رہا،انہوں نے12 میچز میں 34 سے کم کی اوسط سے 407 رنزبنائے۔
افسوسناک پہلو یہ رہا ہے کہ ملتان سلطانز جس نے پی ایس ایل9 کا فائنل کھیلا ہے،بیٹنگ میں ٹاپ تھری میں سے 2 پوزیشن رکھ کر بھی چیمپئن نہیں بن سکی،اسی طرح بابر اعظم پورے ایونٹ میں ٹاپ سکورر بن کر بھی پشاور زلمی کے کام نہ آسکے اور بطور کپتان ٹرافی نہ اٹھاسکے۔یہی نہیں بائولنگ میں ملتان سلطانز کی ٹاپ 2 پوزیشنز اسامہ میر اور محمد علی فائنل کے فیل کارتوس بنے اور ایک ایک سے زائد وکٹ تک نہ لے سکے۔
پاکستان سپر لیگ تاریخ میں بابر اعظم رواں سیزن میں 3 ہزار رنزمکمل کرنے والے پہلے اکلوتے بیٹر بنے،وہ اب تک 89 میچزکی 87 اننگز میں 3479 رنزبناچکے ہیں۔فخرزمان 84 میچزمیں 2525 رنزکے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں،محمد رضوان کے 82 میچزمیں 2377 رنز ہیں۔
بابر اعظم کی اب تک 35 ففٹیز ہیں۔فخرزمان کے104 چھکے ہیں۔حسن علی اور شاہین آفریدی نے رواں سیزن میں وکٹوں کی سنچری مکمل کی،پہلا نمبر وہاب ریاض کا تھا۔