لاہور،کرک اگین رپورٹ
پہلا ٹی 20،پاکستانی اننگ کی ڈرامائی قلابازیاں،ٹیم ایک بال قبل ڈھیر۔پاکستان نے گرتے پڑتے نیوزی لینڈ کو پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں جیت کیلئے رنزکا ہدف دے دیا ہے۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے 5 میچزکی سیریز کے پہلے کائونٹر شو میں گرین کیپس 20 اوورز پورے نہ کھیل سکا۔ایک بال قبل 10 وکٹ پر 182رنزبناکر بلیک کیپس کو فتح کیلئے183 رنزکا ہدف دیا ہے۔
پاکستان جس نے ٹاس جیتا،پہلے بیٹنگ کی۔ایک موقع پر 29 کے اسکور پر دونوں اوپنرز رضوان8 اور بابر اعظم 9 رنزبناکر پویلین لوٹ گئے۔پاکستانی کپتان کا یہ 100 واں ٹی 20 انٹرنیشنل میچ تھا۔اس کے بعد فخرزمان اور صائم ایوب اسکور کو12 ویں اوور میں 2 ہی وکٹ پر 109 تک لے گئے لیکن پھر 131 تک 6 وکٹ گئے۔صائم اور فخر 47،47 کرگئے۔شاداب 5 اور افٹکار صفر پر گئے۔عماد نے 16 کے ساتھ مزاحمت کی۔شاہین شاہ کا 1 پر بائونڈری لائن پر 2 فیلڈرز نے کمال ذہانت سے کیچ مکمل کیا لیکن یہ کیچباورز کے حصہ میں آیا۔
حارث رئوف نے جارحانہ سٹروکس کھیل کر پاکستان کی مدد کی،فہیم اشرف نے بھی کلاس دکھائی۔پاکستانایک گیند قبل 182 رنز بناکر آئوٹ ہوا۔فہیم اشرف 22 رنزبناکر آئوٹ ہوئے۔میٹ ہنری نے 31 رنز دے کر 3 اورایڈ ملن نے 51 رنز دے کر 2 وکٹیں لیں۔ اور حارث رئوف 11رنز پر واپس آئے۔