حیدرآباد دکن،کرک اگین رپورٹ
پہلا ٹیسٹ،پہلا سیشن،کئی ڈرامے،امپائر،ڈی ٓآر ایس چلانے والے بوکھلائے ہوئے۔بھارت کے خلاف پہلے کرکٹ ٹیسٹ کے پہلے ہی روز کے ابتدائی سیشن میں ہی کئی ڈرامے دیکھنے کو ملے ہیں۔انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا اعلان کیا اور12 اوورز سے کم میں 55 رنزکا آغاز لیا لیکن یہاں بین ڈکٹ اسپنرایشون کا شکار ہوئے اور35 رنزبناکر ایل بی ہوئے۔3 رنزکے اضافہ سے اولی پوپ دوسرے اسپنر جدیجا کا شکار بنے،روہت شرما نے سلپ میں کیچ پکڑ کر ایک رن کی اننگ کا خاتمہ کیا۔اگلے ہی لمحہ جوئے روٹ کے خلاف زوردار اپیل ہوئی۔ڈی آر ایس خرابی نے کام خراب کیا۔کوئی 4 منٹ تک کھیل رکا ریا،کھلاڑی اور بیٹر ویٹ کرتے پائے گئے،بعد میں ممکن ہوا۔
اگلے اوور میں ایک ڈرامہ ہوا۔دوسرے سیٹ اوپنر زک کرولی نے مڈ آف پر تیز شاٹ کھیلا۔محمد سراج نے ڈائیو لگاکر زمین سے کیچ اٹھایا۔واضح نہ تھا۔امپائر نے تھرڈ امپائر سے رجوع سے قبل آئوٹ کا سافٹ سگنل دے دیا جو کہ نئے رولز کے خلاف ہے لیکن یہ بھارت ہے اور وہاں کون سے رولز،ریویو میں جائزے کے بعد تھرڈ امپائر نے آئوٹ قرار دیا،اس پر بھی بحث ہے۔
انگلینڈ نے 5 رنزکے اندر 3 وکٹ گنواکر اچھے سٹارٹ کا مزا کرکرا کیا ہے۔اب آخری اطلاعات تک 3 وکٹ پر اسکور 80 ہوچکا ہے۔بیئرسٹو اور روٹ موجود ہیں۔