ملتان،کرک اگین رپورٹ۔پہلا ٹیسٹ،ویسٹ انڈیز کاپاکستان کیخلاف تباہ کن آغاز،4 وکٹیں اڑادیں،آخری سیشن متاثر ہوسکتا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ملتان میں شیڈول پہلے کرکٹ ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستان کرکٹ ٹیم کا ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کافیصلہ سود مند نہ رہا۔ابتدائی 4 وکٹیں جلد گنوادیں،ڈیبیو کرنے والے ہریرہ 6 کرسکے۔شان مسعود 11،بابر اعظم 8 اور مران غلام 5 رنزکرسکے۔محمد رضوان اور سعود شکیل نے سہارادیا۔اب تک کے اکلوتے،دودسرے سیشن کے اختتام پر پاکستان کا اسکور 4 وکٹ پر86 رنزکردیا۔سعود 33 اور رضوان18 پر کھیل رہے تھے۔
دگند کے باعث میچ کا ٹاس لنچ کے بعد ایک بجے ہوا۔میچ ڈیڑھ بجے شروع ہوا۔چائے تک2 گھنٹے کا کھیل ممکن تھا۔ویسٹ انڈین پیسر جیڈن سیلئز نے9 اوورز کے طویل اسپیل میں 19 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔
ملتان انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں جاری پاکستان ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے پہلے روز پاکستانی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی، دھند کے باعٖث میچ لنچ کے بعد کےشروع کیا گیا۔ابتدائی 3 وکٹیں 31 رنز کے اندر گریں۔
ڈیبیو کرنے والے محمد ہریرہ 16 کے مجموعی سکور پر جےڈین سیلز کی گیند پر املاچ کو کیچ دے بیٹھے، وہ صرف 6 رنز بنا سکے۔
دوسری وکٹ 4 رنز اضافے کے بعد 20 کے مجموعی سکور پر گری جب کپتان شان مسعود موٹی کی گیند پر املاچ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے، ، انہوں نے 1 چوکے کی مدد سے 11 رنز سکور کیے۔تیسرا نقصان پاکستان کو کامران غلام کی صورت میں اٹھانا پڑا جب جےڈین سیلز کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے، 5 رنز کی اننگ میں 1 چوکا شامل تھا۔چوتھی وکٹ 46 پر گری۔
چائے کے وقفے تک سعود شکیل 29 جبکہ محمد رضوان 13 پر ناٹ آؤٹ کریز پر موجود ہیں، دونوں بلے بازوں کے درمیان 00 کی پارٹنرشپ قائم ہوچکی ہے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے جےڈین سیلز نے 3 جبکہ گڈاکیش موٹی نے 1 وکٹ حاصل کی۔چوتھے آؤٹ ہونے ولاے بیٹر بابر اعظم تھے جنہوں نے 20 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 8 رنز بنائے اور جےڈین کی گیند پر املاچ کے ہی ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئےآخری سیشن 3 بجکر 50 منٹ سے 4 بجکر 50 منٹ تک شٰدول ہے لیکن روشنی تیزی سے کم ہورہی ہے۔میچ جلد بھی ختم ہوسکتا ہے۔
پاکستان کی طرف سے محمد ہریرہ اورویسٹ انڈیز کی طرف سےاملاچ نے اپنےٹیسٹ کیرئر کاآغاز کیا ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں دونوں ممالک کی طرف سے ایک ایک کھلاڑی نےاپنے ٹیسٹ کیرییر کا آغاز کیا ۔محمد ہرہیرہ پاکستان کی جانب سے 258 ویں ٹیسٹ کھلاڑی بن گےسیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے دائیں ہاتھ کے بلے باز محمد حریرہ کو بابر اعظم نے ٹیسٹ کیپ د۔یاس موقع پر تمام کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کے اراکین نے محمد ہریرہ کو مبارکباد دی۔ ویسٹ انڈیز کے طرف سے وکٹ کیپر ٹیونی املاچ نے اپنے ٹیسٹ کیرئر کاآغاز کیاانہوں نے ڈیبیو کرنے والے ہرہیرہ کاکیچ پکڑا کر اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔