ملتان ،کرک اگین رپورٹ
ویسے تو 2025 کے سال میں چیمپیئنز ٹرافی اور تین ملکی کپ کے لیے تمام غیر ملکی ٹیموں نے پاکستان کا سفر کرنا ہے۔ بھارت کو چھوڑ کر تقریبا تمام صف اول کی ٹیمیں پاکستان میں سال کے شروع میں ایکشن میں ہوں گی، لیکن اس کے علاوہ بھی پاکستان میں غیر ملکی ٹیمیں باہمی سیریز کے لیے بھی وقفے وقفے سے آتی رہیں گی۔ جیسا کہ آپ جانتے ہیں 2025 سال کے شروع میں ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم جنوری کے دوسرے حصے میں ملتان میں دو ٹیسٹ میچزکھیل رہی ہے۔ اس کے بعد فروری میں جو تین ملکی کپ ہے وہ ابتدائی طور پر تو ملتان میں شیڈیول ہوا تھا لیکن اب وہ منتقل ہو جائے گا ۔اس کا اعلان پی سی بی جلد ہی کرے گا۔ اس کے میچز لاہور، کراچی میں ہونے کا امکان ہے۔ اسی طرح اس کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کی اس سال جو اپنے ملک میں باہمی سیریز ہیں وہ بھی کافی ساری ہیں۔ بنگلہ دیش افغانستان، آئرلینڈ جنوبی افریقہ اور سری لنکا نے پاکستان کے دورے کرنے ہیں۔ بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم نے مئی 2025 میں تین ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کے لیے پاکستان آنا ہے۔ افغانستان نے اگست 2025 میں تین ٹی ٹونٹی کے لیے پاکستان کا دورہ کرنا ہے ۔آئرلینڈ کرکٹ ٹیم نے ستمبر اکتوبر 2025 میں تین ٹی ٹونٹی اور تین ون ڈے انٹرنیشنل کھیلنے ہیں۔ جنوبی افریقہ نےاکتوبر نومبر میں تینوں فارمیٹ میں کھیلنا ہے ۔دو ٹیسٹ۔ تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی ہوں گے۔ سال کے آخری مہینے سے قبل نومبر میں سری لنکن کرکٹ ٹیم ون ڈے اور ٹی 20 میچ کھیلےگی۔ اس دوران پاکستان غیر ملکی دوروں پر نیوزی لینڈ کے ساتھ ویسٹ انڈیز کا سفر کرے گی۔
جیسا کہ جیمپئنز ٹرافی کے لیے گزشتہ کئی ماہ سے کراچی اور لاہور کے ساتھ ساتھ راولپنڈی کے سٹیڈیم زیر تعمیر ہیں۔ ملک میں ہونے والے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچز اور اب ویسٹ انڈیز کے خلاف ہونے والے میچز ملتان منتقل ہوئے تو اس سال اتفاق سے پاکستان میں ٹوٹل ملا کے چار ہی ٹیسٹ ہیں۔ دو ٹیسٹ سال کے شروع میں ملتان میں ہو جائیں گے ۔باقی دو ٹیسٹ ہیں وہ یقینی طور پر بڑے شہروں کراچی اور لاہور کی طرف ہوں گے، البتہ بنگلہ دیش افغانستان، آئرلینڈ اور سری لنکا کے خلاف محدود اوورز کی سیریز ہیں اور جنوبی افریقہ کے خلاف بھی اس کے میچز پورے ملک میں کروانے کا شیڈول ہے۔ اس کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ نے کراچی ،لاہور راولپنڈی کے ساتھ ملتان کو بھی شامل کیا ہوا ہے اور اس سال ملتان میں مختلف ٹیموں کے خلاف تین ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میچز اور تین ہی ون ڈے میچز ہونےکا امکان ہے۔ تفصیلات مزید انا باقی ہیں۔
پاکستان مینز کرکٹ ٹیم 2025 کا مکمل شیڈول
جنوبی افریقہ بمقابلہ پاکستان، دوسرا ٹیسٹ
تاریخ: جنوری 3-7
مقام: کیپ ٹاؤن
پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز (2 ٹیسٹ)
پہلا ٹیسٹ: جنوری 16-20 (ملتان)
دوسرا ٹیسٹ: 24-28 جنوری (ملتان) شیڈول کے مطابق
پاکستان سہ ملکی سیریز
پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ: 8 فروری (ملتان) شیڈول کے مطابق
پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ: 12 فروری (ملتان) شیڈول کے مطابق
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی
پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ: 19 فروری (کراچی)
پاکستان بمقابلہ ہندوستان: 23 فروری (دبئی)
پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش: 27 فروری (راولپنڈی)
سیمی فائنل: 3-4 مارچ (اگر اہل ہو)
فائنل: مارچ 8-9 (اگر اہل ہو)
پاکستان کا دورہ نیوزی لینڈ (5 T20I، 3 ODI)
پہلا T20I: 16 مارچ (کرائسٹ چرچ)
دوسرا ٹی 20: 18 مارچ (ڈونیڈن)
تیسرا ٹی 20: 21 مارچ (آکلینڈ)
چوتھا ٹی 20: 23 مارچ (ماؤنٹ مونگانوئی)
پانچواں ٹی 20: 26 مارچ (ویلنگٹن)
پہلا ون ڈے: 29 مارچ (نیپئر)
دوسرا ون ڈے: 2 اپریل (ہیملٹن)
تیسرا ون ڈے: 5 اپریل (ماؤنٹ مونگانوئی)
پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش (3 ون ڈے، 3 ٹی 20)
تاریخ: مئی 2025
مقام: پاکستان (میچ کے مقامات کا فیصلہ ہونا ہے)
پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز (3 ون ڈے، 3 ٹی 20)
تاریخ: جولائی-اگست 2025
مقام: ویسٹ انڈیز (میچ کے مقامات کا فیصلہ ہونا ہے)
پاکستان بمقابلہ افغانستان (3 ٹی 20)
تاریخ: اگست 2025
مقام: پاکستان (میچ کے مقامات کا فیصلہ ہونا ہے)
ایشیا کپ 2025
تاریخ: ستمبر 2025
مقام: (میچ کے مقامات کا فیصلہ ہونا ہے)
پاکستان بمقابلہ آئرلینڈ (3 ون ڈے، 3 ٹی 20)
تاریخ: ستمبر-اکتوبر 2025
مقام: پاکستان (میچ کے مقامات کا فیصلہ ہونا ہے)
پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ (2 ٹیسٹ، 3 ون ڈے، 3 ٹی 20)
تاریخ: اکتوبر-نومبر 2025
مقام: پاکستان (میچ کے مقامات کا فیصلہ ہونا ہے)
پاکستان بمقابلہ سری لنکا (3 ون ڈے، 3 ٹی 20)
تاریخ: نومبر 2025
مقام: پاکستان (میچ کے مقامات کا فیصلہ ہونا ہے)