| | | | | | |

فلوریڈا،امریکا آئرلینڈ میچ 5،5 اوورز پر کردیا گیا،ٹائم سیٹ،پاکستانی قسمت میں 2 گھنٹے حائل

فلوریڈا،کرک اگین رپورٹ

فلوریڈا،امریکا آئرلینڈ میچ 5،5 اوورز پر کردیا گیا،ٹائم سیٹ،پاکستانی قسمت میں 2 گھنٹے حائل۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ rآئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ 2024 میں پاکستان کی قسمت کے فیصلے میں مزید 2 گھنٹے یا حد 3 گھنٹے حائل ہیں۔فلوریڈا میں امریکا آئرلینڈ میچ تاحال شروع نہ ہوسکا اور سورج اس وقت چمک رہا ہے لیکن گرائونڈ سٹاف میدان تیار نہیں کرسکا ہے۔

اب معلوم ہوا ہے کہ 5،5 اوورز کا میچ ممکن کروانے کی کوششیں ہیں اور اس کا آخری وقت رات 11 بجکر 16 منٹ ہے۔اس میں ابھی 2 گھنٹے باقی ہیں ۔

یوں آئی سی سی نے کنفرم، کیاہے کہ میچ 5،5 اوورز کا ہوگا اور پاکستانی وقت کے مطابق رات 11 بجکر 16 منٹ پر شروع ہوگا۔

امریکا کی شکست،آئرلینڈ کی جیت ضروری ہے،میچ نہ ہوا تو بھی پاکستان باہر ہوجائے گا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *