لندن،کرک اگین رپورٹ
پاکستان کرکٹ بورڈ کی نئی رجیم نے انگلش کائونٹی کو پی ایس ایل میں ایک غیر ملکی ٹیم کے طور پر کھیلنے کی دعوت دی ہے۔اس بات کا انکشاف ایک ویب دی کرکٹر نے کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق مڈل سیکس کائونٹی کو اس کے لئے منتخب کیا گیا ہے اور اس کے چیف ایگزیکٹو اینڈریو کورنش نے انکشاف کیا ہے کہ پی سی بی نے انہیں پاکستان سپر لیگ میں غیر ملکی ڈومیسٹک ٹیم کے طور پر شرکت کی دعوت دی ہے اور اس کے لئے پاکستانی فرنچائززکی طرح کوئی بنک گارنٹی یا رقم نہیں دینی پڑے گی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ اسے ایک غیر ملکی انگلش ٹیم کے طورپر لے گا،اسے اپنے لئے اعزاز مانے گا۔اس کے لئے پی سی بی اور مڈل سیکس حکام میں بات ہوگئی ہے۔اس سال کی لیگ چونکہ قریب ہے،اس میں آفیشلی کوئی ٹیم نہیں آئے گی لیکن خیرسگالی کے طور پر مڈل سیکس کائونٹی کا دستہ پریکٹس کی غرض سے پاکستان آسکتا ہے،اس کی بات چیت جاری ہے۔
پی سی بی نے ملک بھر کے متعدد عہدیدار فارغ کردیئے
مڈل سئکس کائونٹی کی اپنی پوزیشن گزشتہ سال کی وائٹلٹی بلاسٹ میں یہ تھی کہ 14 میچزمیں سے اسے 10 میں ناکامی ہوئی تھی۔
پاکستان میں پاکستان سپر لیگ میں 6 ٹیمیں شریک ہیں،ایسے میں 2024 سے اگر کوئی غیر ملکی ٹیم آئے گی تو مقامی فرنچائزز اسے کس انداز میں لیں گی۔یہ عمل بھی دیکھنے لائق ہوگا۔