کولمبو،کرک اگین رپورٹ
سابق ولڈچیمپئن سری لنکا اپنے سے کہیں کمزوو حریف زمبابوے سے ہارتے ہارت بچ گیا۔اپنے ملک ،اپنے گرائونڈ میں اس نے سسنسنی خیز مقابلہ کے بعد صرف 2 وکٹ سے جیت حاصل کی۔یک موقع پر زمبابوے جیت کے قریب تھا جب 97 رنزپاکٹ میں تھے تو حریف ٹیم کی 6 اور جب 37 رنز جیب میں تھے تو 8 وکٹیں اڑادی تھیں لیکن بدقسمتی سے وہ فتح س محروم رہا۔پہلا میچ بارش کی نذر تھا۔
تین ایک روزہ میچزکی سیریز کے دوسرے میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔کلاس بات تھی کہ25 ویں اوور میں 114 تک 2 آئوٹ تھے۔پھر بھی 37 ویں اوور میں 182 تک 5 وکٹیں گری تھیں،پہلی صورت میں کنڈیشن بہتر اور دوسری صورت میں بہتر نہ سہی خراب بھی نہ تھی لیکن اس کے بعد زمبابوے کی لوئر آرڈر فلاپ ہوگئی اوراگلے 26 رنز کے اندر 5 وکٹیں گنواکر 45 ویں اوور میں 208 اسکور پر آئوٹ ہوگئی۔کپتان گریک ایون نے نمایاں 82 رنزبنائے۔سری لنکا کی جانب سے مہیش تھکشانا نے 31 رنز دے کر 4 آئوٹ کئے۔
جواب میں میزبان سری لنکا کیلئے یہ ہدف بڑا نہیں تھا۔53 تک 4 اور 90 تک 5 وکٹ اور پھر 112 پر چھٹی وکٹ گرنے سے اسے جھٹکا لگا۔یہاں جنیت لیانج نے کوشش جاری رکھی اور95 رنزکی اننگ کھیل کر ٹیم کو مشکل سے نکالا لیکن172 کے اسکور پر وہ بھی آئوٹ ہوئے تو یہ سری لنکا کی 8 ویں وکٹ گری تھی۔زمبابوے فتح سے 2 قدم کی دوری پر تھا۔سری لنکا کے ٹیل اینڈرزدشمنتھا چمیرا اورجیفری وینڈرسے نے ہوش باقی رکھے،اس لئے کہ اس وقت بھی 45 بالز پر صرف 37 رنزدرکار تھے،آہستہ آہستہ بڑھاتے گئے۔زمبابوے کی جانب سے رچرڈ نگروا نے تباہ کن بائولنگ کی لیکن انہوں نے 31 رنز دے کر 5 وکٹیں لے لیں تو آخر میں ان کے اوورز ختم ہوچکے تھے۔
زمبابوے نے آخر تک فائٹ کی ۔16 بالز پر 12 رنز سے 12 بالز پر 11 رنزتک کی ضرورت پر لاکھڑا کیا۔سری لنکا نے 6 بالز قبل 8 وکٹ پر 211 رنزبناکر میچ 2 وکٹ سے جیت لیا اور 3 میچزکی سیریز میں 0-1 کی برتری لی ہے۔دونوں ٹیل ائنڈرز 18،1 پر ناٹ آئوٹ آئے۔
رضوان کے خلاف بڑی سازش،نائب کپتان مقرر کرکے دو بڑے مقاصد حاصل