ویلنگٹن،کرک اگین رپورٹ
آسٹریلیا نیوزی لینڈ پہلا ٹیسٹ کل سے،29 برس میں کیویزکتنے میچ جیت سکے،دلچسپ تجزیہ،کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان 2 ٹیسٹ میچزکی سیریز کا آغاز کل 29 فروری سے ویلنگٹن میں ہورہا ہے۔میچ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب پاکستانی وقت کے مطابق 3 بجے شروع ہوگا۔
یہ ایک ایسی ٹیسٹ سیریز ہے جو کبھی کبھار ہواکرتی ہے۔دونوں ممالک درمیان آخری بار 2016 میں مقابلہ پڑا تھا۔1993 کے بعد نیوزی لینڈ کی آسٹریلیا کے خلاف واحد ٹیسٹ جیت دسمبر 2011 میں ہوبارٹ میں سات رنز کی سنسنی خیز تھی۔نیوزی لینڈ نے ویلنگٹن میں اپنے آخری پانچ ٹیسٹ جیتے ہیں، لیکن 1990 کے بعد سے آسٹریلیا سے جو 5 ٹیسٹ میچز کھیلے ہیں ان میں سے کیویزکو تین بار شکست ہوئی اور باقی دو میچ ڈرا ہوئے۔نیوزی لینڈ اس وقت ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں سرفہرست ہے، جبکہ دفاعی چیمپئن آسٹریلیا تیسری پوزیشن پر ہے۔
نیوزی لینڈ نے ٹیسٹ کی سطح پر گزشتہ تین دہائیوں میں 29 میچوں میں آسٹریلیا کو صرف ایک بار شکست دی ہے۔ لیکن آخر کار انہیں جمعرات سے شروع ہونے والے بیسن ریزرو میں سیریز کے افتتاحی میچ میں آسٹریلیا کی گرفت کو توڑنے کا موقع ملے گا۔
پچ ہلکی گراسی ہوگی،سفیدی پر بھی اچھال ہوگا۔پہلے 4 روز موسم صاف رہے گا۔کیوی ٹیم نیل ویگنار کی ریٹائرمنٹ کے بعد اوپنر ڈیوون کونوے سے بھی محروم ہے۔آسٹریلیا کی ٹیم وہی ہے جس نے آخری ٹیسٹ ویسٹ انڈیز سے کھیلا تھا۔سٹیون سمتھ اوپنر ہونگے۔