برمنگھم،کرک اگین رپورٹ
راولپنڈی ایکسپریس ایج باسٹن پہنچ گئے۔برمنگھم کے معروف گرائونڈ سے کھڑے ہوکر انہوں نے پاکستان کی لاہور میں ہونے والی انگلینڈ سے شکست پر اپنا تبصرہ کیا ہے اور کہا ہے کہ نہایت افسوس کے ساتھ یہ ویڈیو بنارہا ہوں۔
میں ایج باسٹن میں کھڑا ہوں،یہ واروکشائرکا ہوم گرائونڈ ہے۔یہ میراٹریننگ ڈے بھی ہوا کرتا تھا،یہاں 2005 میں ہم نے انڈیا کو پھینٹا لگایا تھا۔میں نے 4 آئوٹ کئے تھے۔
شعیب اختر کہتے ہیں کہ میں نے ایک ماہ قبل کہا تھا کہ مڈل آرڈر نہیں چلے گی۔اوپنرز ناکام ہوجائیں تو بھٹا بیٹھ جائے گا،میری بات درست ثابت ہوئی۔مڈل آرڈر اچھا نہیں ہے۔بکھر گیا ہے۔یہ ایسی ٹیم نہیں ہے،اس سےورلڈکپ نہیں جیت سکتا۔پاکستان کو ورلڈ کپ برا پڑے گا،پہلے رائونڈ میں باہر نہ ہوجائے۔یہ پہلے بھی بول چکا۔
بھارت میں سانپ نکلا تو لاہور میں پاکستانی ٹیم کو سانپ سونگھ گیا،ذلت آمیز شکست
شعیب اختر کہتے ہیں کہ اسی وجہ سے میں نے ثقلین مشتاق پر اوردوسروں پرتنقید کی تھی اور کہا تھا کہ اس میں تبدیلیاں کریں۔مجھے اچھا نہیں لگتا،جب پاکستان ہارجاتا ہے۔