ہملٹن،کرک اگین رپورٹ
فل ٹاس بال پچ سے باہر،نوبال کی بجائے وائیڈ قرارشاہین ڈرکے مارے پہلے بیٹنگ نہیں لے رہے۔حارث کی ٹھکائی،بال گم،عباس کی فل ٹاس بال پچ سے باہر،نوبال کی بجائے وائیڈ قرار۔نیوزی لینڈ بیٹنگ کے آغاز نے ایک بار پھر پاکستانی پیسرز کی بیٹری فیل کردی۔شاہین آفریدی اور حارث رئوف کی استارٹ کے اوورز میں دھلائی ہوئی ہے۔کیوی اوپنر فن ایلن نے 97 میٹر لمبا چھکا لگاکر بال ہی گم کردی،بائولر حارث رئوف تھے۔اس بار فن ایلن اور ڈیوون کونوے کسی طرح بھی پاکستانی پیس اٹیک کو ریسپیکٹ دینے کو تیار نہیں ہیں۔
کرکٹر کا منگنی کا اعلان،ہونے والا سسر درخواست مسترد کرچکا
گید میدان سے باہر جانے کے بعد امپائرز نے نئی بال منگوائی۔فیلڈ میں موجود خاتون امپائر نے نئی بال لے کر پاکستانی ٹیم کے حوالہ کیا ہے۔
ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ۔اس پر سابق کپتان راشد لطیف نے تبصرہ کیا ہے اور کہا ہے کہ پاکستانی بیٹرز کے سٹرائیک ریٹ کی خرابی کا مسئلہ ہے،اسے بہتر کتنے کا چیلنج ہے لیکن یہاں کپتان ٹاس جیت کر پہلے بال کررہا ہے،اس سے بیٹرز کا سٹرائیک ریٹ کیسے بہتر ہوگا،کیسے پریکٹس ملے گی۔شاہین ایک بائولر ہے،وہ اپنے اوپر کیوں دبائو لے گا،کپتان پہلے بال کرکے دبائو سے بچنا چاہتا ہے۔
پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ،دوسرا ٹی 20،ٹاس،ٹیم کی حیرت انگیز سلیکشن
ادھر عباس آفریدی نے ڈیون کونوے کو لیگ سائیڈ پر فل ٹاس بال ایسے کروائی کہ بال پچ باہر سے سٹمپ ہوئی،خاتون امپائر پہلے نروس ہوئیں،پھر ساتھی امپائر سے پوچھکر وائیڈ بال دے دی،قانون کے مطابق ایسی بال نوبال ہوا کرتی ہے۔
نیوزی لینڈ نے 6 اوورز میں ایک وکٹ پر 65 اسکور بنالئے تھے۔