لاہور ،کرک اگین رپورٹ
بابر اور رضوان کا ٹی 20 مستقبل،تنہائی کی ملاقاتیں ،انکشاف۔کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ
محمد رضوان تو آج پاکستان کے جز وقتی کیمپ میں پہنچ گئے اور ہیڈ کوچ مائیک ہیسن سے ملاقات کر لی۔ ادھر مائک ہسن نےشاہین شاہ آفریدی سے بھی تنہائی میں ملاقات کی ہے۔ اور خبریں ہیں کہ مستقبل قریب میں وہ بابر اعظم سے بھی ملنے والے ہیں ۔
یہ سارا کچھ کیوں ہو رہا ہے۔ بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے بعد یہ افواہیں زرو پکڑ گئیں کہ یہ شاہین افریدی ،محمد رضوان اور بابرعظم پاکستان کے ٹی 20 فیوچر پلان کا حصہ نہیں ہیں۔ خاص کر بابر اعظم اور محمد رضوان ،تو کرکٹ فینز کی طرف سے کافی تشویش کا اظہار کیا گیا اور پلیئرز کی جانب سے بھی پوچھا گیا کہ انہیں بتایا جائے کہ ان کا ٹی 20 انٹرنیشنل مستقبل کیا ہے۔ تو مائیک ہیسن اب ان کھلاڑیوں سے ملاقات کر کے صورتحال کلیئر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ایسا لگتا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ 8 ماہ بعد ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ میں ان دونوں کھلاڑیوں کو موقع دینے کے دبائومیں ہے اور اس کوشش میں ہے کہ آخری موقع دیا جائے لیکن ابھی پلان میں ایسا کچھ نہیں ہے۔