فیصل آباد،کرک اگین رپورٹ
گیری گرسٹن کی مینٹورز اور کوچز سے ملاقات،لمبے قد کی کیا کہانی۔پاکستان کے وائٹ بال کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے منگل کو چیمپئنز کپ کے مینٹورز اور ہیڈ کوچز سے ملاقات کی۔گیری کرسٹن نے مینٹورز اور ہیڈ کوچز کے ساتھ چیمپیئنز کپ کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا جس میں ملک کے صف اول کے کرکٹرز حصہ لے رہے ہیں۔ہائی پرفارمنس اسپیشلسٹ ڈیوڈ ریڈ اور ڈائریکٹر ایچ پی اینڈ چیمپئنز کپ ندیم خان نے بھی سیشن میں شرکت کی۔
گیری کرسٹن نے تعاون، معلومات کے تبادلے اور ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔افراد میچ جیت سکتے ہیں لیکن ٹیمیں سیریز اور ٹائٹل جیتا کرتی ہیں۔ گیری کرسٹن کا مینٹورز اور ہیڈ کوچز کے لیے پیغام۔ گیری کرسٹن نے مینٹورز اور ہیڈ کوچز کو مشورہ دیا کہ وہ کھلاڑیوں کو اپنے کھیل کو بہتر بنانے میں مدد کرنے کے لیے اپنے ایکسپوژر۔ قد اور تجربے سے فائدہ اٹھاتے رہیں۔گیری کرسٹن نے مینٹورز اور ہیڈ کوچز کو بتایا کہ پاکستان کے پاس باصلاحیت کرکٹرز ہیں جنہیں صرف معمولی ایڈجسٹمنٹ، نفاست اور فائن ٹیوننگ کی ضرورت ہے۔گیری کرسٹن وطن واپسی سے قبل پورا چیمپئنز ون ڈے کپ دیکھیں گے۔
پاکستان کا نومبر 2024 سے اپریل 2025 تک وائٹ بال کرکٹ کا مصروف شیڈول ہے جس میں آسٹریلیا، زمبابوے، جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ میں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور ون ڈے انٹرنیشنل شامل ہیں ۔پاکستان فروری/ مارچ میں پاکستان میں منعقد ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 سے قبل نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی ون ڈے سہ ملکی سیریز کی میزبانی کرے گا۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے بعد پاکستان ٹیم نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی۔نومبر 2024 سے اپریل 2025 کے درمیان پاکستان کو کم از کم 18 ون ڈے انٹرنیشنل اور 9 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلنا ہیں۔