نیویارک،کرک اگین رپورٹ
گیری کرسٹن کی وارننگ اور راہ فرار،وسیم اکرم نے اصل وجہ بتادی،شاہد آفریدی کی نئی تجویز۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے واضح اشارہ کیا ہے کہ پاکستان کے سینئرز نے اپنے آپ کو نہ بدلا تو کیریئر ختم ہوجائے گا۔انہوں نے نیویارک میں پاکستان بمقابلہ کینیڈا میچ سے ایک شام قبل کہا ہے کہ بھارت سے جیتنا بنتا تھا لیکن ہارگئے۔یہ کمزوری کی علامت ہے۔بھارت سے شکست کی بنیادی وجہ کھلاڑیوں کا دبائو قبول کرنا تھا جو کہ نہیں بنتا تھا۔
گیری کرسٹن نے کہا ہے میں نے ٹیم کو ابھی جوائن کیا ہے،مجھے ان کو سمجھنے میں وقت لگے گا۔سمارٹ کرکٹ کھیلنی ہوگی۔ہر سال تبدیلیاں ہیں،وقت کے مطابق چلنا ہوگا۔
سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ کپتان کھلاڑیوں کو جوڑتا ہے۔ہم سنتے رہتے ہیں کہ فلاں اس سے نہیں بولتا اور وہ اس سے نہیں بولتا۔یہ غلط ہے۔کلچر بدلنا ہوگا۔تبدیلیاں ضروری ہیں۔
شاہد آفریدی نے آئی سی سی کیلئے لکھے اپنے کالم میں کہا ہے کہ پاور ہٹنگ کی کمزوری ہے۔تبدیلیاں ضروری ہیں۔سلمان علی آغا کو کھلائیں۔فخرزمان اور محمد رضوان اوپننگ کریں۔