کراچی،کولکتہ:کرک اگین رپورٹ
گلین میکسویل کا آئوٹ،عمران خان ہوتے تویہ میری طرح باتھ روم میں ہوتا،وسیم اکرم نے واقعہ بھی شیئرکردیا۔سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے گلین میکسویل کی شاٹ سلیکشن اور ان کے آئوٹ ہونے کا مذاق اڑایا ہے اور کہا ہے کہ اگر یہاں عمران خان کپتان ہوتے تو میکسویل آسٹریلیا ڈریسنگ روم سے باہر ہوتا۔
ڈی کاک ریٹائر،شین واٹسن کو وہاب ریاض کی یاد،فائنل کا پوسٹر،باووما نے کیا کہا
وسیم اکرم نے اپنا واقعہ بتایا کہ 80 کے عشرے میں ہمارا ویسٹ انڈیز کے خلاف سیالکوٹ میں ٹیسٹ میچ تھا۔ہمارے کھلاڑی آئوٹ ہورہے تھے۔گراسی پچ تھی۔میں آخر میں بیٹنگ کیلئے گیا تو مجھے عمران بھائی نے کہا تھا کہ کچھ بھی ہو،ہٹ نہیں کھیلنی لیکن میں نے باہر جاتی بال پر تیز شاٹ کھیلی ،ایج لگا اور آئوٹ۔اب میں جب سیڑھیاں چڑھتے اوپر جارہا تھا اور سوچ رہاتھا کہ کیسے بچوں گا،داخل ہوتے ہی پتلی گلی سے باتھ روم کی جانب نکل گیا۔کافی دیر ہوگئی ۔میں نے سوچا کہ کپتان اور کھلاڑی بوٹ باندھ رہے ہونگے،فیلڈنگ آگئی تھی۔ایسے میں وہ وہاں پہنچ گئے اور انہوں نے مجھے ڈانٹ کر نکالا اور کہا کہ تم کو کیا کہاتھا۔
اپنے آخری ورلڈکپ میچ میںا فغانستان کے خلاف ڈبل سنچری بنانے والے گلین میکسویل آج جنوبی افریقا کے خلاف 137 کے اسکور پر اس وقت اندھا دھندلیگ سائیڈ شاٹ کھیلنے کی پاداش میں تبریز شمسی کے ہاتھوں کلین بولڈ ہوگئے جب جنوبی افریقا کی 4 وکٹیں گریں تھیں۔یہ وکٹ دبائو بڑھاگئی۔