گلوبل سپر لیگ سٹیج،لاہور قلندرز کا پہلا میچ،شیڈول متصادم ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ گلوبل سپر لیگ سٹیج کیا جا رہا ہے. پاکستان سپر لیگ کی ٹیم لاہور قلندرز بھی اس میں شامل ہے. اتفاق سے کیریبین پریمیر لیگ کی ٹیم گیانا ایمازون واریئرز کا مقابلہ لاہور قلندرز کے ساتھپہلے میچ میں ہوگا ۔
یہ پانچ ٹیموں کا ایونٹ ہے ۔اس میں ٹی 20 بلاسٹ انگلینڈ سے ہمپشائر ہاکس کی ہے ۔بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کی رنگپور رائیڈرز اور اسٹریلیا ریاست کی ٹیم وکٹوریا اس مقابلے میں شامل ہیں ۔فائنل سمیت 11 میچز ہیں ۔26 نومبر سے اس کا اغاز ہوگا۔ ہر ٹیم دو میچ کھیلے گی۔ سات دسمبر کو فائنل کھیلا جائے گا ۔سالانہ ایونٹ میں ہر سال دنیا بھر سے مختلف ٹیمیں شرکت کریں گی۔ پروویڈنس، گیانا تمام میچز کا میزبان ہوگا۔
پاکستان سپرلیگ 2025 میں تاخیر،نئے ماہ،نئے ایام سیٹ،آئی پی ایل سے ٹکرائو
اس گلوبل سپرلیگ میں اب دو چیزیں آرہی ہیں۔ ایک تو ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم نےبنگلہ دیش کے خلاف 22 نومبر سے چار دسمبر تک کے درمیان ہوم دو ٹیسٹ کھیلنے ہیں ۔اب اس کے کھلاڑی اپنی ٹیم میں ہوں گے ۔واریرز کے لیے ان کی دستیابی مسائل کا باعث بن سکتی ہے ۔ان میں شمر جوزف ،ہوڈا کیش موتی اور کیون سنکلیئر شامل ہیں۔ ااس طرح بنگلہ دیش کے لیے ممکنہ طور پر کھیلنے والے حسن محمود اس لیگ سے محروم ہو سکتے ہیں۔ ایک اور کام بھی ہو رہا ہے۔پاکستان کا دورہ جنوبی افریقہ بھی دسمبر میں شیڈول ہے اور اس کے ساتھ ساتھ دلچسپ بات یہ ہے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ 2024 کے لیے بابرعظم نے چھ میچ کھیلنے ہیں ۔قلندر کے کپتان شاہین افریدی کا بھی ایک معاہدہ ہے، تو یہ لیک بھی ٹکرائے گی ۔ابو ظہبی ٹی 10 کے ساتھ بھی ٹکرائے گی جو 21 نومبر سے دو دسمبر تک منعقد ہونے والی ہے۔ گلوبل سپر لیگ کا اغازبہتر نہیں ہوگا۔