راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ
ژالہ باری نے کیویز کرکٹرز کو خوف میں مبتلا کردیا۔نیوزی لینڈ کے کھلاڑی راولپنڈی اسٹیڈیم میں پڑنے والی ژالہ باری سے گھبراگئے۔پویلین میں قید حیرت سے باہر پڑتی موٹی موٹی برف کو دیکھتے رہے۔ایسے ملک میں کہ جہاں بارش یا برف باری عام سی بات ہو،ہمیشی اسی کا خیال ہو،وہاں برف کے بڑے بڑے دانے دیکھ کر حیرت میں مبتلا ہوگئے ہیں۔
کیویز کیمپ میں کافی دیر اس پر بات ہوتی رہی ہے۔آفیشلز نے جب میچ کے ختم کرنے کا اعلان کیا تو اس کے بعد انہیں ہوٹل جانے کی جلدی تھی۔
پی سی بی اور سکیورٹی حکوم انہیں جلدی سے ہوٹل لے جانا چاہتے تھے۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے چوتھے ٹی 20 میچ کا فیصلہ ہوگیا
پاکستان میں ان دنوں ملک بھر میں ژالہ باری کا سلسلہ ہے۔گندم کی فصل کے لئے تباہ کن اس ژالہ باری کو تشویش کی نگاہ سے دیکھا گیا ہے لیکن سوچنے کی بات یہ ہے کہ ملک بھر میں جو کچھ ان دنوں ہورہا ہے،کیا اس پر کسی کی توجہ ہے۔