| | |

آدھاکام ہوگیا،ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو جوائن کرلیا

لیڈز،کرک اگین رپورٹ

آدھاکام ہوگیا،ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو جوائن کرلیا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ مبارک۔مبارک ۔آدھا کام ہوگیا۔کرکٹ بریکنگ نیوز یہ چلائی گئی ہے کہ پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ نے سیکھنے والی پوری ٹیم کو جوائن کرلیا،ماضی میں سنا کرتے تھے کہ پلیئر یا پلیئرز جوائنگ دیا کرتے ہیں۔اب ہیڈ کوچ جوئننگ دینے لگے ہیں۔

پی سی  بی اعلامیہ کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے وائٹ بال ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے ٹیم کو جوائن کرلیا۔ٹیم منیجمنٹ اور کپتان بابراعظم نے گیری کرسٹن کو خوش آمدید کہا۔سینئر منیجر وہاب ریاض نے گیری کرسٹن کو ٹیم کی ٹریننگ شرٹ پیش کی۔گیری کرسٹن پیر سے ٹیم کے پریکٹس سیشن کی نگرانی کرینگے۔

پاکستان ٹیم مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے نو بجے سے دوپہر ساڑھے بارہ بجے تک پریکٹس کرے گی۔ٹیم منگل کو دوپہر ڈیڑھ بجے سے شام ساڑھے چار بجے تک پریکٹس کرے گی۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی 22مئی کو ہیڈنگلے لیڈز میں کھیلا جائے گا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *