دبئی،کرک اگین رپورٹ۔پاکستان کے آدھے اوورز مکمل،16 اوورز ڈاٹ بالز میں گزاردیئے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کی اننگ کے آدھے اوورز مکمل ہوگئے۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 مین دبئی میں بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور 25 اوورز میں2 وکٹ پر 99 رنز تھے۔
محمد رضوان53 بالز پر 24 اور سعود شکیل47 بالز پر 29 رنزبناچکے تھے۔امام الحق 26 بالز پر 10 اور بابر اعظم26 بالز پر 23 کرسکے۔25 اوورز میں پاکستان کی ٹوٹل 8 بائونڈریز چوکے کی تھیں۔
یہاں اہم بات بتانے کی یہ ہے کہ پاکستان کے بیٹرز نے 25 اوورز کے کھیل میں 96 ڈاٹ بالز کھیلیں۔گویا 16 اوورز پاکستان نے میڈن گزارے ۔کوئی رن نہیں ۔