گریٹر نوئیڈا،کرک اگین رپورٹ
ہال وے کرکٹ ہفتہ،کیوی کوچ کا طنز،افغانستان کوچ مایوس۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ بھارت میں نیوزی لینڈ اور افغانستان کے ایسے ٹیسٹ میچ کے ختم ہونے پر،جس کے تمام 5 روز کھیل ممکن نہیں ہوا۔دونوں ممالک کے ہیڈ کوچز نے لفظ مایوسی کو رد عمل میں ٹائٹل بنایا ہے۔اس کے ساتھ مزید ایسی کوئی بات نہیں کی۔
افغانستان کے ہیڈ کوچ جوناتھن ٹروٹ نے کہا ہے کہ یہ بہت مایوس کن تھا۔گرائونڈ کے حالات خراب تھے لیکن پچ اچھی لگی تھی،اگر میچ ہوتا تو بہت دلچسپ ہوتا۔
نیوزی لینڈ کے ہیڈ کوچ گیری سٹیڈ نے کہا ہے کہ یہ ہال وے کرکٹ ہفتہ تھا۔ہماری اگلی سیریز کی تیاریوں کو دھچکا لگا ہے۔یہ کئی عوال کا امتزاج تھاجو بدقسمتی سے اس نتیجہ کا حقدار رہا۔
بھارت کے شہر نئی دہلی سے 2 گھنٹے کی مسافت پر واقع گریٹر نوئیڈا میں افغانستان اور نیوزی لینڈ کا ٹیسٹ خراب موسم سے کم اور میدان کی تیکنیکی خرابیوں سے زیادہ متاثر ہوا۔8 واں ٹیسٹ بن گیا جو بنا کسی بال کے ختم کیا گیا۔