کولکتہ ،کرک اگین رپورٹ
پاکستان کرکٹ ٹیم بھی نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں کی طرح انجری نیوز میں آرہی ہے۔آئی سی سی ورلڈ کپ سیمی فائنل کی امیدوار ٹیم کے اہم کھلاڑی کا ہسپتال جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
مقامی میڈیا پر بتایا ہے کہ پاکستان کے قومی فاسٹ بائولر کو نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے دوران پسلیوں میں درد ہوا تھا اور وہ گراونڈ سے باہر بھی گئے تھے۔
کولکتہ پہنچ کر حارث روف کی پسلیوں کا دوبارہ ایم آر آئی کروایا گیا لیکن اچھی بات یہ ہے کہ حارث رئوف پہلے سے بہتر محسوس کررہے ہیں اور انکی ایم آر آئی رپورٹ بھی تسلی بخش ہے ۔میڈیکل پینل حارث رئوف کا معائنہ روزانہ کی بنیاد پر کرینگے۔
انگلینڈ کے خلاف میچ 11 نومبر کو ہے۔پی سی بی بدھ تک جائزہ لے گا۔جمعرات کو پلان بی کے تحت آئی سی سی سے متبادل کی درخواست کی جائے گی۔زمان خان لئے جائیں گے ۔