| | | | |

حسن علی بنگلہ دیش،انگلینڈ کیخلاف ہوم ٹیسٹ سیریز سے آئوٹ

لاہور،کرک اگین رپورٹ

حسن علی بنگلہ دیش،انگلینڈ کیخلاف ہوم ٹیسٹ سیریز سے آئوٹ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ حسن علی ہوم سیریز میں بنگلہ دیش اور انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے ہیں،کہنی کی انجری کے سبب وہ انگلینڈ سے کائونٹی کرکٹ سمیت تمام فارمیٹ کو الوداع کرآئے ہیں اور لاہورپہنچ گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق حسن  علی کہنی کی انجری کے باعث کم سے کم 2 ماہ کیلئے ہر قسم کی کرکٹ سے دور ہوگئے ہیں۔یوں ایک ماہ بعد ہونے والی بنگلہ دیش ٹیسٹ سیریز اور 2 ماہ بعد اکتوبر میں ہونے والی انگلینڈ ٹیسٹ سیریز سے بھی باہر ہونگے،2 ماہ بعد انہیں  ری ہیب کیلئے 2 ہفتے درکار ہونگے۔

پاکستان سلیکشن کمیٹی ان ے متبادل کیلئے نئے نام پر غور کرے گی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *