کرک اگین رپورٹ۔پاکستان وائٹ بال ٹیم کا کپتان بنالیا گیا،دورہ آسٹریلیا کیلئے بابر سمیت اہم پلیئرز کو سگنل۔ایک جانب پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنے میں مصروف ہے اور اس کا آخری ٹیسٹ میچ باقی ہے ۔یہ میچ راولپنڈی میں 24 اکتوبر سے کھیلا جانا ہے۔ اسی میچ سے ہی اس سیریز کا فیصلہ ہونا ہے ۔دوسری جانب قومی سلیکٹرز اور پی سی بی پاکستان وائٹ بال ٹیم کے لیے تیاری میں مصروف ہے۔
اس کے لیے وائٹ بال ٹیم کا کپتان مقرر کیا جارہا ہے۔ پاکستان کی ٹیم گزشتہ سال ورلڈ کپ 2023 کے راؤنڈ سٹیج سے باہر ہونے کے بعد سے پہلی بار ون ڈے میچ کھیلے گی۔ اس کے لیے کپتان تلاش کرنا ہے ۔بابرعظم کو پی سی بی نے ایک بار ہٹا کر پھر کپتان بنایا جو کہ وہ استعفی دے چکے ہیں ۔ذرائع کے مطابق فخر زمان بھی اس ریس میں شامل ہیں لیکن بابراعظم کی حمایت میں بیان جاری کرنے اور شو کاز نوٹس وصول کیے جانے کے بعد ان کا کیس تھوڑا کمزور ہوا ہے۔
وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کو کپتان بنائے جانے کی اطلاعات ہیں۔ دوسری جانب ٹیسٹ ٹیم سے باہر ہونے والے ٹرائیکا نسیم شاہ، شاہین شاہ افریدی اور بابرعظم کو پیغام دے دیا گیا ہے کہ وہ اسٹریلیا یعنی وائٹ بال کرکٹ کی تیاری کریں۔ وہ سکواڈ میں شامل ہوں گے ۔پاکستان کے سکواڈ کے 12 کھلاڑیوں کا انتخاب کر لیا گیا ہے ۔3 کھلاڑیوں کی پر مشاورت جاری ہے