| | |

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے سربراہ،ڈائریکٹرز ملک سے فرار،دورہ پاکستان پر سیاہ بادل،سابق کپتان کا گھر نذر آتش

ڈھاکا،کرک اگین رپورٹ

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے سربراہ،ڈائریکٹرز ملک سے فرار،دورہ پاکستان پر سیاہ بادل،سابق کپتان کا گھر نذر آتش۔بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے سربراہ اور کئی ڈائریکٹرز اپنے ملک سے فرار ہوگئے ہیں۔بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی ) نے تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ حسینہ واجد کے پلیٹ فارم تلے آنے والے بورڈ سربراہ نضم الحسن جو عوامی لیگ سے پارلیمانی ممبر اور وزیر کھیل بھی تھے،ملک چھوڑ چکے ہیں۔

یہی نہیں بلکہ اسی جماعت کی جانب سے منتخب ہونے والے سابق کپتان مشرفی مرتضیٰ کے گھر پر حملہ ہوا۔ان کا گھر جلادیا گیا ہے۔وہ محفوظ مقام پر چلے گئے ہیں۔

دورہ پاکستان کے حوالہ سے اے ٹیم کی پاکستان روانگی میں پہلےہی 48 گھنٹے کی تاخیر ہوگئی ہے اور بورڈ کے مطابق ہم اگلے دو دنوں تک صورتحال دیکھیں گے اور بعد میں اپنے اگلے لائحہ عمل کے بارے میں فیصلہ کریں گے۔

پیر 5 اگست کو بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد مستعفی ہوگئی ہیں اور ملک سے باہر چلی گئی ہیں،ملک کا کنٹرول فوج کےپاس ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *