ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سے ۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری پہلے ٹیسٹ میچ کو چوتھے روز کیلئے پچ پر ہیوی رولر پھیرا گیا۔میچ سے قبل ہیوی رولنگ سے پچ کو ہموار کیا گیا۔
رمیز راجہ نے پچ رپورٹ میں کہا ہے کہ پچ پر بڑے کریکس ہیں۔پاکستانی بائولرزبہتر عقل استعمال کرین تو بہتر نتیجہ ہوسکتا ہے۔یہ اس لئے کہ پاکستان کو آج انگلینڈ کو جلد آئوٹ کرنے کی کوشش کرنی ہوگی۔
انگلینڈ ٹیم آج 492 رنز 3 وکٹ سے اننگ شروع کرے گی۔
ہیوی رول کیوں پھیراجاتا ہے
آپ نے دیکھا ہوگا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں پچز پر رول یا ہیوی رول ہوتا ہے۔سوال ہے کہ یہ ہیوی رولنگ کیوں ہوا کرتی ہے۔عام طور پر پچ کی سطح کو ہموار کرنےکیلئے یہ ہوتا ہے لیکن اس وقت جو موسم ہے،رات بھر کے بعد صبح کے وقت اس مین نمی ہوتی ہے اور یہ نمی ختم ہوجاتی ہے۔ہیوی رول بیٹنگ ٹیم کی مرضی سے ہوتا ہے،انگلش ٹیم اس وقت بیٹنگ کررہی ہے اور ظاہر ہے کہ بیٹنگ ٹیم اپنے لئے فائدے کا فیصلہ کرے گی۔تین قسم کا رولر ہوتا ہے۔کم سے کم 3 منٹ کا رول ہے اور زیادہ سے زیادہ 7 سے 15 منٹ کی رولنگ ہوسکتی ہے۔