راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ
ہائی ڈرامہ،اسلام آباد نے ہارا ہوا میچ ملتان سے چھین لیا،فہیم اشرف ہیرو۔پی ایس ایل 8 میں ملتان سلطانز نے ہوابنی اسلام آباد یونائیٹڈ ٹیم کے پائوں سے زمین نکال دی لیکن پھر اکیلے فہیم اشرف نے کمان سنبھال کر ملتان سلطانز کو ناک آئوٹ کردیا۔سنسنی خیز مقابلہ کے بعد 2 وکٹ سے شکست دے دی۔سلطانز کی سپر 4 یا پلے آف میں رسائی تاحال کنفرم نہیں۔ناکامی کے باوجود سلطانز کے 8 پوائنٹس اور تیسری پوزیشن برقرار ہے۔
راولپنڈی میں کھیلے گئے اہم ترین میچ میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر ملتان کوکھلایا،اس نے محمد رضوان اور شان مسعود کے شاندار آغاز 57 رنزکی شراکت کی بنیاد رکھی۔رضوان33 اور ریلی روسو 15 کرگئے لیکن شان مسعود نے50 بالز پر 75 اور ٹم ڈیوڈ نے 27 بالز پر60 رنزبناکر ڈبل سنچری کا مجموعہ سیٹ کیا۔ملتان سلطانز نے 5 وکٹ پر 205 اسکور بنائے۔شاداب خان اور محمد وسیم نے 2،2 وکٹیں لیں۔
جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے32 پر 2 وکٹ کھوکر بھی اسکور 91 تک پہنچایا لیکن 99 پر 4 آئوٹ ہونے سےسنسنی پھیل گئی۔ اہم وکٹ اب تک کے جلاد اعظم خان تھے جو3 رنزبناکر اسامہ میر کا شکار بنے۔شاداب خان 44 اورکولن منرو40 کرسکے۔ایلکس ہیلز اور گرباز 25 کرگئے۔آصف علی 8 بناسکے۔مبشر خان 5 کے مہمان بنے۔فہیم اشرف اکیلے امید جگائے ہوئے تھے۔اسلام آباد کو آخری اوور میں 18رنزدرکارتھے۔
اس سےقبل مشر خان کو بائونسر پڑا،احسان اللہ کی تیزبال سے ہیلمٹ توکیا،گردن تک ہل گئی۔ایک شاٹ امپائر کے منہ پر لگتی بچی،بیٹر فہیم اشرف تھے۔
آخری اوور الیاس کا تھا،پہلی وائیڈ تھی۔دوسری اور تیسری پر چوکا لگا۔اگلی بال پر 2 رنز تھے،3 بالز پر 5 رنزباقی تھے کہ چوکا لگ گیا۔2 بالز پر ایک رن تھے۔فہیم اشرف چھائے تھے۔اگلی بال پر چوکا لگاکر ہدف 1 بال قبل پورا کرلیا،فہیم اشرف 26 بالز پر 51 رنزکے ساتھ ناٹ آئوٹ آئے۔انور علی کی 3 اور احسان اللہ و اسامہ میر کی2،2 وکٹیں وین میں گئیں۔سلطانز کو 2 وکٹ کی بڑی شکست ہوگئی۔