| | | | | |

ٹی 20 ورلڈکپ جیتنے میں انوشکا شرما کا کیسا عمل دخل،ویرات کوہلی نے بتادیا

بارباڈوس،کرک اگین رپورٹ

ٹی 20 ورلڈکپ جیتنے میں انوشکا شرما کا کیسا عمل دخل،ویرات کوہلی نے بتادیا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سینیئر اور ٹی 20  ورلڈکپ 2024فائنل کے ہیرو ویرات کوہلی نے اپنی پرفارمنس اور جیت کاکریڈٹ اپنی اہلیہ انوشکا شرما کو دے دیا ہے۔

سوشل میڈیا کی ایپ انسٹا گرام پر کوہلی نے اپنی اہلیہ کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی ہے اور لکھا ہے کہ میں جہاں آج پہنچا ہوں،اس میں میری اہلیہ انوشکا کا بھی عمل دخل ہے،جس نے ہر مشکل وقت میں سپورٹ کیا  اور کہا ہے کہ مشکلات عارضی ہیں۔میں اس دنیا میں تم سے زیادہ پیار کرتا ہوں اور پہلے سے بڑھ کر محبت کرتا ہوں اور ٹی 20 ورلڈ کپ کی جیت کا کریڈٹ دیتا ہوں۔

بھارتی ٹیم نے گزشتہ رات بارباڈوس میں جنوبی افریقا کو 7 رنزسے ہراکر ٹی 20 ورلڈکپ جیتا تھا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *