میر پور ،کرک اگین رپورٹ
Getty images
کوئی سوچ سکتا تھا،بنگلہ دیش بھارت کو ون ڈے میچ میں ہرادے گا،اس سے بھی زائد یہ کہ بنگلہ دیش کے 9 آئوٹ ہوں اور فتح 50 رنز کی دوری پر ہو تو بنگلہ دیش جیت پائے گا۔سب سے اہم نکتہ بھارت 186 پر ڈھیر ہو کر پھر سے واپسی کرے ۔بہت مشکل تھا ۔100فیصد واپسی کے بعد بھی ہارجائے،ناقابل یقین تھا۔
ایسا ہی کچھ ہوا۔میر پور میں کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں مہمان ٹیم 42 ویں اوور میں صرف 186 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔کے ایل راہول نے 73 کی اننگ کھیل کر میچ بنایا ۔شکیب الحسن نے 5 وکٹیں حاصل کیں ۔
جواب میں بنگلہ دیش کے بیٹرز آسان ہدف کو مشکل بناگئے۔128 اسکور تک 4 آئوٹ تھے اور پھر یک لخت 136 پر 9 آئوٹ۔8 رنز کے اندر 5 وکٹیں اڑگئیں،قریب تھی شکست۔بھارتی بہت خوش تھے اور مطمئن بھی۔کپتان۔لتن داس 41 اور شکیب الحسن 29 کے ساتھ گھر جاچکے تھے۔
آخری وکٹ پر مستفیض الرحمان اور مہدی حسن مرزا موجود تھے۔دونوں نے آخری وکٹ پر سنسنی خیز 51 بڑا اسکور کرکے اپنی ٹیم کو 1 وکٹ کی فتح دلوادی۔4 اوورز کا کھیل باقی تھا ۔بھارت ناقابل یقین شکست پر تلملا اٹھا ۔مرزا 38 پر ناقابل شکست رہے۔بھارت کی جانب سے محمد سراج نے سب سے زیادہ 3 وکٹیں لیں۔