راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کتنے سالوں سے پلے آف نہیں کھیل سکا،رچرڈز کو کیسا خوف،امکان۔پی ایس ایل ہسٹری میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بدقسمتی کے حصار میں ہے۔ابتدائی ایونٹس کا فائنل کھیلنے اور ان میں سے ایک ایونٹ جیتنے والی ٹیم کو یہ 9 واں پی ایس ایل ہے۔کمال بات یہ ہے کہ وہ 2019 کے بعد سے اب تک لیگ سٹیج تک ہی ہیں،ایک بار بھی پلے آف نہیں کھیل سکے۔گزشتہ 4 ایڈشنز اور 5 سال میں لیگ تک کا سفر نہایت خوفناک ہے۔
پشاور زلمی 9 ویں بار پی ایس ایل پلے آف میں داخل،گلیڈی ایٹرزکو بڑی شکست
یہی وجہ ہے کہ کیمپ میں موجود ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے سر ویوین رچرڈز نہایت افسردہ اور خوف میں دکھائی دیئے ہیں لیکن خیر ابھی پریشانی کی بات نہیں ہے۔
گلیڈی ایٹرز کے 2 میچز باقی ہیں۔اس کے پاس رسائی کے 2 راستے ہیں۔پہلا یہ کہ کوئی ایک میچ جیت جائے۔دوسرا یہ کہ دونوں ہارے لیکن کراچی بھی اپنے دونوں میچز ہارجائے۔باقی اس کا نیٹ رن ریٹ بہت گرگیا ہے۔