میلبرن،کرک اگین رپورٹ
آسٹریلیا میں میلبرن کے مقام پر اس وقت صبح کے 7 بجے ہیں۔آسمان پر سرمئی بادل سے چھائے ہیں۔آج یہاں باکسنگ ڈے ٹیسٹ ہے۔پاکستان کامقابلہ آسٹریلیا سے ہے۔محکمہ موسمیات کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ایسا صرف کھیل کے پہلے روز کیلئے ہے۔دوسرے روز بدھ کی سہہ پہر تک موسم صاف ہوجائے گا۔
تازہ ترین رپورٹ کے مطابق آج منگل کو 1 سے 10 ملی میٹر بارش کی توقع ہے لیکن موسم کے بد ترین ہونے کی توقع دوپہر اور شام کے وقت ہے۔گرج چمک کے ساتھ طوفان کا بھی امکان ہے۔
مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بجے اور پاکستان وقت کے مطابق صبح ساڑھے 5 بجے بارش کا امکان ہے،اس کے بعد دوپہر 2 بجے مقامی وقت کے مطابق طوفان اور تیز بارشوں کی پیشگوئی ہے۔
کل بدھ کو 2 ملی میٹر بارش کی پیشگوئی ہے۔
اس کے بعد کے میچ ایام میں بارش نہ ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
آج پاکستانی ٹیم ممکنہ تبدیلیوں کے ساتھ کھیلے گی اور آسٹریلیا پرتھ ٹیسٹ کے فاتح کھلاڑیوں کو برقرار رکھے گا۔
پاکستانی وقت کے مطابق صبح 4 بجے ٹاس ہونا ہے اور میچ صبح ساڑھے 4 بجے شروع ہوگا۔