کولکتہ،کرک اگین رپورٹ
آئی سی سی ورلڈکپ 2023 میں پاکستان کرکٹ ٹیم اپنے آخری میچ کیلئے بنگلورو سے کولکتہ پہنچی تو اس کا شانداراستقبال کیا گیا۔بنگلورو سے ہٹل چھوڑنے سے روڈز پر آنے،وہاں موجود لوگوں کی جانب سے والہانہ نعرے کے ساتھ ٹیم بذریعہ چارٹرڈ فلائٹ کوولکتہ اتری تھی۔وہاں بھیایئرپورٹ سے لے کر ہوٹل تک شاندار استقبال ہوا۔
حسن علی اپنی بھارتی اہلیہ اور بچی کے ساتھ ٹیم کے ہمراہ سفر کرتے دیکھے گئے۔
بھارت میں مقامی سطح پر پاکستانی کرکٹ ٹیم نہایت مقبول ہے۔اس کا اگلا میچ 11 نومبر کو ایڈن گارڈن میں انگلینڈ سے ہوگا۔