کولمبو،کرک اگین رپورٹ
ہووے باندر تے چھال نہ مارے،وسیم اکرم نے کسے اور کیوں کہدیا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے کولمبو سے اپنی جم ویڈیو شیئر کی ہے اور کہا ہے کہ یہ میرے لئے اور ہر ایک کیلئے ضروری ہے۔اس دوران وہ کمنٹری کرتے پائے گئے،انہوں نے تمام کیٹگریز کا بتایا،اس کے ویٹ کا بھی ذکر کیا اور ہر ورزش الگ الگ کرتے گئے اور بتاتے گئے۔
وسیم اکرم نے بتایا کہ اس کے ساتھ وہ ہینڈ فری میں میوزک بھی سنتے ہیں۔ہر ایک ایکسرسائز اور ورزش کا وقت سیٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ میری آج کی ورزش ہے اور اتنا ہی ہے۔
وسیم کرم نے تلقین کی کہ آپ بھی اسے کریں۔جلدی نہ کریں۔کسی بھی قسم کی زیادتی یا غلطی مت کریں لیکن وہ پنجابی میں کہتے ہیں نا کہ
ہووے باندر تے چھال نہ مارے۔
مطلب بندر والی عادت ہو تو پھر غلطی نہ کرے کیسے ممکن ہے۔
وسیم اکرم سری لنکا کرکٹ بورڈ کی درخواست پر اپنے 3 روزہ دورہ سری لنکا میں ہیں جو آج مکمل ہوچکا،کھلاڑیوں کو 2 روز میں 5 سیشنز میں متعدد ٹپس دیئے ہیں۔