راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ
پاکستان میں اچھا استقبال ہوا۔کوئی پریشانی نہیں،یہاں کھیلنے کے لئے بےتاب ہیں۔انگلینڈ کے سب سے زیادہ تجربہ کار پیسر اور سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے جیلمز ایندرسن نے راولپنڈی میں پریس کانفرنس سے خطاب کیا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں جمی اینڈرسن کہتے ہیں کہ پاکستان میں سیریز چیلنج ہے۔ٹیسٹ کرکٹ اسل گیم ہے۔پاکستان سے ایک مقابلہ ہوتا ہے۔کنڈیشنز مختلف ہونگی۔یہاں حریف بائولرز بھی اچھے ہیں۔اسپن ٹریک بھی ہوگا۔ہم نے ابوظہبی میں اچھی محنت کی ہے۔راولپنڈی کی پچ دیکھی ہے۔اچھا گرائونڈ ہے۔پچ کا ابھی معلوم نہیں کہ ریورس سوئنگ ہوگی یا اسپن کو مدد ملے گی۔
جمی اینڈرسن کہتے ہیں کہ ہمارے پاس تجربہ کار پیسرز ہیں۔پاکستان ہوم گرائونڈ میں سخت حریف ہے۔اچھا مقابلہ ہوگا،جیتنے کے لئے پرعزم ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ میں تجربہ کار ضرور ہوں۔بائولر بھی ہوں۔کوچنگ کرنا مشکل ہے،اس لئے کہ میں انگلینڈ کا کوچ نہیں ہوں،تمام بائولرز باصلاحیت ہیں،یہ کہتے ہوئے وہ مسکراپڑے۔