کراچی،کرک اگین رپورٹ
عمران خان کو کرکٹ کپتان،پاکستان کا وزیر اعظم میں نے بنایا،وسیم اکرم سمیت ہیروز میں ہی لایا،جاوید میاں داد نے کپتان کو مائنس کردیاکرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کے سابق کپتان جاوید میاں داد نے عمران خان کو پاکستان کرکٹ سے مائنس کردیا۔پاکستان کا کپتان بنانے،حتیٰ کہ وزیر اعظم پاکستان بھی میں نے بنایا تھا۔دونوں دعوے انہوں نے ایک نجی چینل اے آر وائی کو انٹریو دیتے ہوئے کئے۔یہ انٹرویو 22 اپریل 2024 کو نشر ہوا۔پاکستان کو بھارت نہیں جانا چاہئے،اگر وہ نہیں آتے تو ہمیں بھی نہیں جانا چاہئے۔شارجہ میں بھارت کے خلاف چھکا یادگار ہے لیکن میں تو وہ میچ ایک ہارے ہوئے پلیئر کےطور پر کھیل رہاتھا،کوشش تھی کہ کم سے کم مارجن سے ہاریں،بات آخری بال پر آگئی،فل ٹاس ملی،چھکالگادیا۔
جاوید میاں داد نے انکشاف کیا ہے کہ توصیف احمد اور وسیم اکرم کو سائیڈ کیمپ سے اٹھاکر پاکستان کرکٹ ٹیم میں،میں ہی لایا تھا۔توصیف احمد کو ہوم گرائونڈ میں ٹیسٹ میچ سے قبل پریکٹس کیلئے بلوایا،ان کو کھیلتے ہی پہچان لیا۔اور ٹیسٹ کھلادیا۔اسی طرح ہم نے آسٹریلیا جانا تھا۔وسیم اکرم کو سائیڈ کیمپ سے اٹھاکر آسٹریلیا لے گیا،وہاں کھلایا۔یوں ان دونوں کو میں پاکستان کرکٹ میں لے کر آیا۔
ایک سوال کے جواب میں جاوید میاں داد نے دعویٰ کیا ہے کہ یونس خان کے زیادہ رنزکی کیا اہمیت،میں نے جن بائولزر کوکھیلا تھا،یونس نے تو کبھی سوچا بھی نہیں ہوگا۔بھارت کے خلاف میچز میں میں بولتا بھی تھا،آوازیں بھی نکالتا تھا،بھوں بھوں بھی کیا،بھارتی بائولر سے روم نمبر بھی پوچھتا،یہ سب اس لئے کہ ان کی توجہ بٹائی جائے۔
میاں داد کہتے ہیں کہ میرے دور میں میری کپتانی کے خلاف کوئی بڑی بغاوت نہیں ہوئی۔میں نے ایک شرط پر کپتانی چھوڑی تھی کہ اگر عمران خان کو کپتان بناتے ہیں تو میں کھیلوں گا،ورنہ نہیں کھیلوں گا۔نام نہیں لینا چاہتا۔بورڈ اور پلیئرزکی سیاست چلتی رہتی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں جاوید نے میاں داد نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان کو وزیر اعظم بھی میں نے بنوایا تھا۔کچھ اللہ والے ہوا کرتے ہیں۔وزیر اعظم بننے کے بعد شکریہ کا فون کرنا چاہئے تھا جن کو میں نے بلوایا تھا۔اس پر میرا دل ٹوٹا،ورنہ میرے گھر میں کیا کرنے آئے تھے رات کے 2 بجے۔اب ان کا وزیر اعظم بننا مشکل لگتا ہے،ویسے مجھے ساتھ رکھتے تو آج جیل میں نہ ہوتے۔