| | | | |

آئی سی سی بورڈز اجلاس،8 بڑے فیصلے ہوگئے،چیمپئنز ٹرافی پر کیا ہوا

دبئی،کرک اگین رپورٹ

آئی سی سی بورڈز اجلاس،8 بڑے فیصلے ہوگئے،چیمپئنز ٹرافی پر کیا ہوا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی سی سی کی 4 روزہ کانفرنس کولمبو میں ختم ہوگئی ہے۔آئی سی سی کے ابتدائی پریس ریلیز میں چیمپئنز ٹرافی یا اس کے بجٹ کی منظوری کا ذکر نہیں ہے۔دیگر ایشوز بتائے گئے۔

امریکا اور چلی کرکٹ کو نوٹسز جاری کردیئے  گئے ہیں۔

پیرس اولمپکس 24 کو قریب سے دیکھنے کا اتفاق کیا گیا کہ اولمکس 2028 میں کرکٹ شامل ہے۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ کے حوالہ سے جائزہ لیاجائے گا۔اس کے اخراجات سمیتجتنی شکایات ہیں،اس کیلئے آئی سی سی کی 3 رکنی کمیٹی تحقیقات کرے گی،اس میں 3 ڈائریکٹرز راجر ٹوسے،لاسن نائیڈو اور عمران خواجہ شامل ہیں۔یہ سال کے آخری اجلاس میں بورڈ کو رپورٹ دیں گے۔

امریکا اورچلی کرکٹ حکام کو نوٹسز ایشو کئے گئے ہیں۔آئی سی سی رکنیت کے معیار کیلئے12 ماہ کا وقت باقی ہے۔

آئی سی سی کی چیف ایگزیکٹو کمیٹی نے ٹی 20 ورلڈکپ2024  کیلئے8 علاقائی ٹیموں کیلئے خطے فائنل کئے ہیں۔اس میں افریقہ اور یورپ سے دو ٹیمیں کوالیفائی کریں گی، ایک امریکہ سے اور تین مشترکہ ایشیا اور یورپ  ریجنل فائنل سے ہونگی۔ورلڈ کپ 2026 کوالیفائر کے لیے کوالیفائی کرنے کی کٹ آف تاریخ کی تصدیق 31 اکتوبر 2024 ہے

آئی سی سی نے خواتین کے ٹی20 ورلڈکپ 2030   کو 12 سے 16 ٹیموں تک بڑھانے کی بھی تصدیق کی۔

پال ریفل کی آئی سی سی مینز کرکٹ کمیٹی میں ایلیٹ پینل کے نمائندے کے طور پر تقرری کی منظوری دی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *