دبئی۔کرک اگین رپورٹ۔ آئی سی سی بورڈز میٹنگ،ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ بونس پوائنٹس پر کیا فیصلہ ہوا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی سی سی بورڈز میٹنگ میں اتنے روز کیا کچھ چلتا رہا،اگر چہ 13 اپریل تک جزوی انداز میں تمام خبریں بریک ہوئی ہیں،جن کو اب یکجا کیا جارہا ہے۔اہم سوال یہ ہے کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 27-2025 میں مجوزہ بونس پوائنٹس سسٹم کا کیا بنا۔
اب تک کی تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے جو اہم فیصلے کئے ہیں۔ان میں افغانستان کی جلاون کرکٹ خواتین کیلئے فنڈز کا قیام۔ان کی مدد،ان کیلئے کوچنگ سٹاف اور سب کچھ۔اس سوال کا جواب باقی ہے کہ اس ٹیم کو کیا نام دیاجئے گا،اس کا آفیشل سٹیٹس کیا ہوگا اور اس کا افغانستان میں خواتین کرکٹ پر کیا اثر پڑے گا۔
دوسرا فیصلہ ون ڈے کرکٹ کی اننگ میں 2 بالز کے استعمال کو برقرار رکھنا لیکن 34 اوورز کے بعد اس میں سے ایک بال دونوں اینڈرز سے باقی اوورز کیلئے استعمال ہوگی۔توقع ہے کہ بورڈز اس ماہ کے آخر تک موافقت پر اپنی رائے دیں گے۔ اگر اتفاق رائے ہو جاتا ہے تو، جولائی میں آئی سی سی کی سالانہ جنرل میٹنگ میں ممکنہ طور پر پلیئنگ کنڈیشنز میں اسے باقاعدہ شکل دی جائے گی۔
ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں بونس پوائنٹس کے نفاذ پر بھی تبادلہ خیال
دوسرا فیصلہ۔بورڈز ٹیسٹ کرکٹ میں 60 سیکنڈ کی سٹاپ کلاک کے نفاذ پر بھی غور کریں گے اور رائے دیں گے۔کمیٹی میں انڈر 19 مینز ورلڈ کپ، جو فی الحال 50 اوور کے فارمیٹ میں کھیلا جاتا ہے، کو ٹی 20میں تبدیل کرنے کے بارے میں بھی بات چیت ہوئی۔ اس کے ارد گرد کوئی واضح اتفاق رائے نہیں تھا،کسی بھی صورت میں آئی سی سی بورڈ سے باضابطہ منظوری درکار ہوگی۔
کمیٹی کے اراکین نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں بونس پوائنٹس کے نفاذ پر بھی تبادلہ خیال کیا، اس کے ارد گردنظریہ یہ تھا کہ اس پر عمل درآمد کرنا بہت پیچیدہ ہوگا۔اس پر کام کرنے اور اسے اس ماہ کے آخر تک تجاویز کی صورت میں مانگا گیا ہے۔اس کا نفاذ جولائی سے ہونا مشکل لگ رہا ہے۔