دبئی،کرک اگین رپورٹ
آئی سی سی کرکٹرآف دی ایئر،ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر2023 کیلئے کھلاڑیوں کا اعلان،پاکستان مکمل آئوٹ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے سب سے بڑے ایوارڈ سال 2023 کے ٹیسٹ کرکٹرآف دی ایئر کیلئے کھلاڑیوں کا اعلان کردیا۔پاکستان تو اس بار تینوں فارمیٹ سے باہر ہوگیا۔آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان مقابلہ پڑا ہے کیونکہ دونوں ٹیمیں ہی کمال کھیلی ہیں۔ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنلسٹ ہیں۔آسٹریلیا فاتح اور بھارت رنراپ ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے آج تین آئی سی سی ایوارڈز 2023 کیٹیگریز میں شارٹ لسٹ کیے گئے شاندار پرفارمرز کے حتمی گروپ کا انکشاف کیا۔ آئی سی سی مینز ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر، راچیل ہیہو فلنٹ ٹرافی برائے آئی سی سی ویمنز کرکٹر آف دی ایئر اور سر گارفیلڈ سوبرز ٹرافی برائے آئی سی سی مینز کرکٹر آف دی ایئر۔
پیٹ کمنز نے ایک تاریخی سال کے بعد مردوں کے ٹاپ زمرے میں نام بنایا کمنز 2023 میں نئی بلندیوں کو چھوتے ہوئے، شاندار کپتانی کی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئےورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ اور ورلڈکپ جیتے۔ اور 59 وکٹیں لیں۔ٹریوس ہیڈ نے 1700 سے زائد رنزبنائے۔اہم وکٹیں لیں۔ویرات کوہلی نے 2 ہزار سے زائد رنزبنائے اوررویندرا جدیجا نے 613 اسکور بنائے۔66 وکٹیں لیں۔
آئی سی سی ایوارڈز 2023 ،شارٹ لسٹ
آئی سی سی مینز کرکٹر آف دی ایئر کے لیے سر گارفیلڈ سوبرز ٹرافی؛ پیٹ کمنز (آسٹریلیا)، ٹریوس ہیڈ (آسٹریلیا)، رویندرا جدیجا (انڈیا)، ویرات کوہلی (بھارت)
ویمنز کرکٹر آف دی ایئر راچیل ٹرافی؛ چماری اتھاپتھھو (سری لنکا)، ایشلے گارڈنر (آسٹریلیا)، بیتھ مونی (آسٹریلیا)، نیٹ سکیور برنٹ (انگلینڈ)
آئی سی سی مینز ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر؛روی اشون (بھارت)، ٹریوس ہیڈ (آسٹریلیا)، عثمان خواجہ (آسٹریلیا)، جو روٹ (انگلینڈ)
آئی سی سی مینز ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر؛ شبمن گل (بھارت)، ویرات کوہلی (بھارت)، ڈیرل مچل (نیوزی لینڈ)، محمد شامی (بھارت)
آئی سی سی ویمنز ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر؛ چماری اتھاپتھھو (سری لنکا)، ایشلے گارڈنر (آسٹریلیا)، امیلیا کیر (نیوزی لینڈ)، نیٹ سکیور برنٹ (انگلینڈ)
مینزکرکٹر آف دی ایئر؛ مارک چیپ مین (نیوزی لینڈ)، الپیش رامجانی (یوگنڈا)، سکندر رضا (زمبابوے)، سوریہ کمار یادیو (بھارت)
ویمنز کرکٹر آف دی ایئر؛ چماری اتھاپتھو (سری لنکا)، سوفی ایکلسٹن (انگلینڈ)، ہیلی میتھیوز (ویسٹ انڈیز)، ایلیس پیری (آسٹریلیا)
آئی سی سی ایمرجنگ مینز کرکٹر آف دی ایئر؛ جیرالڈ کوٹزی (جنوبی افریقہ)، یاشاسوی جیسوال (بھارت)، دلشان مدوشنکا (سری لنکا)، راچن رویندرا (نیوزی لینڈ)
آئی سی سی ایمرجنگ ویمنز کرکٹر آف دی ایئر؛ معروفا اکٹر (بنگلہ دیش)، لارین بیل (انگلینڈ)، ڈارسی کارٹر (اسکاٹ لینڈ)، فوبی لیچ فیلڈ (آسٹریلی