| | | |

آئی سی سی اجلاس شروع،پہلا بڑا اپ سیٹ نتیجہ آگیا

کولمبو،کرک اگین رپورٹ

آئی سی سی اجلاس شروع،پہلا بڑا اپ سیٹ نتیجہ آگیا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی)کی سالانہ کانفرنس شروع ہوگئی ہے۔کولمبو میں جاری 5 روزہ کانفرنس و 3 روزہ بورڈز میٹنگ کا پہلا بڑا اپ سیٹ ایسوسی ایٹ ڈائریکٹرز کے حوالہ سے ہوا ہے۔

متحدہ عرب امارات کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری مبشر عثمانی ایسوسی ایٹ بورڈ ممبرز کے انتخابات میں سرفہرست رہ کر منتخب ہوگئے ہیں۔انہوں نے ایسوسی ایٹ کے 3 عہدوں کیلئے 23 ووٹ لئے ہیں۔سنگا پور کےعمران خواجہ بیس اور والیپورم 13 ووٹوں کے ساتھ دیگر پوزیشن کیلئےمنتخب ہوئے۔ان کی آئی سی سی بورڈز میٹنگ میں مدت 2 سال کیلئے ہے۔عمان کرکٹ کے  سربراہ پنکج کھمجی کی شکست اپ سیٹ ہے۔یہی وہ تھے جو امریکا میں ٹی 20 ورلڈکپ کے حوالہ سے انتظامی معاملات دیکھ رہے تھے،جہاں بڑی شکایات سامنے آئی ہیں۔

اہم بات یہ ہے کہ مبشر عثمانی 2 سال قبل ہارے تھے لیکن اس بار ان کی جیت حیران کن نہیں ہے۔ان کی جڑیں ممبئی سے جڑی ہیں،جہاں سے آئی ایل ٹی سمیت متعدد لیگز کی بنیادیں پھوٹ رہی ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *