| | | | | | | | | |

آئی سی سی اجلاس طوفانی شکل میں،ٹی 20 ورلڈکپ سفری مسائل،ٹیمیں 24 کرنے،چیمپئنز ٹرافی ایشوز

 

کرک اگین رپورٹ

آئی سی سی اجلاس طوفانی شکل میں،ٹی 20 ورلڈکپ سفری مسائل،ٹیمیں 24 کرنے،چیمپئنز ٹرافی ایشوز۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی سی سی اجلاس طوفانی شکل اختیار کرگیا ہے۔متعدد کرکٹ ممالک نے استرے تیز کرلئے ہیں اور حالیہ ٹی 20 ورلڈکپ 2024 میں درپیش لاجیسٹکس مسائل پر فائلیں تیار ہوئی ہیں۔پچز ایشو ایک جانب سفری مسائل،سہولیات کی کمی اور فلائٹس شیڈول میں انتہائی بے ضابطگی سمیت بڑے ایشوز ہونگے۔ساتھ میں 2026 ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے  ٹیموں کی تعداد 20 سے بڑھاکر 24 کرنے کی تجویز بھی تیار ہے۔

ویسٹ انڈیز میں فلائٹس شیڈول نے کھلاڑیوں،صحافیوں اور براڈ کاسٹرز کیلئے ایشوز کھڑے کئے ہیں۔ایک گھنٹہ کی مسافت والی فلائٹ نے 12 گھنٹے لئے۔ایئرپورٹ پر بیسوں گھنٹے کی خواری نے سب کو پریشان کیا ہے۔انٹیگا سے بارباڈوس کیلئے فائنل میچ سے قبل کوئی فلائٹ نہ تھی۔براڈ کاسٹرز اور صحافیوں کو آئی سی سی کی چارٹرڈ فلائٹ کا سہارالینا پڑا ہے۔

اسی طرح آئی سی سی اجلاس میں یہ ایشو بھی کھڑا ہوگا کہ بھارت کو پہلے سے سیمی فائنل کا مقام کیوں دیا گیا۔سیمی فائنلز اور فائنل کے ٹکٹ مکمل طور پر فروخت نہیں ہوسکے۔دوسرے سیمی فائنل کا ریزرو ڈے کیوں نہیں تھا۔پچز کا معیار کسی انداز میں بھی اچھا نہ تھا۔ایک سنچری بھی نہیں بن سکی۔

آئی سی سی اجلاس میں 3 ممالک نے واضح طور پر بڑی لائن اختیار کرنے کا عندیہ دیا ہے اور امریکا ،ویسٹ انڈیز میں ایونٹ کے انعقاد کیلئے مایوسی قرار دیاگیا۔ایونٹ میں ٹیموں کی تعادد بیس سے 24 کی تجویز ہوگی لیکن اس کی منظوری فوری نہیں ہوگی۔بھارت اور سری لنکا میں 2026 کے شیڈول ٹی 20 ورلڈکپ میں 24 ہی ٹیمیں ہونگی۔2028 اور 2030 کے آسٹریلیا،نیوزی لینڈ،انگلینڈ اور سکاٹ لینڈوآئرلینڈ کے ایونٹس میں ٹیموں کا اضافہ ممکن ہوگا۔

چیمپئنز ٹرافی پر بحث

آئی سی سی اجلاس میں چیمپئنز ٹرافی 2025 پر بھی بحث ہوگی،جو پاکستان میں اگلے سال کے شروع میں شیڈول ہے۔آئی سی سی اجلاس 18 جولائی سے 21 جولائی 2024 کو کولمبو میں ہوگا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *