| | | |

آئی سی سی اجلاس،چیمپئنز ٹرافی پر سرے سے کوئی بات ہوئی یا نہیں،سنسنی خیز انکشاف

کولمبو،کرک اگین رپورٹ

آئی سی سی اجلاس،چیمپئنز ٹرافی پر سرے سے کوئی بات ہوئی یا نہیں،سنسنی خیز انکشاف۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی سی سی کی سالانہ کانفرنس میں پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی پر کوئی بات نہیں کی گئی۔بھارتی بورڈ ذرائع نے تصدیق کردی ہے۔یہاں تک کہا گیا ہے کہ ایجنڈے میں ایسی کوئی بات نہیں تھی اور نہ ہی پاکستان بھارت بورڈز حکام میں سائیڈ لائن پر کوی بات ہوئی ہے۔

بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے ایک سینئر عہدیدار نے، جو چار دنوں تک کولمبو میں موجود تھا، نے تصدیق کی کہ بی سی سی آئی اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے درمیان چیمپئنز ٹرافی پر کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔

آئی سی سی اجلاس،پاک بھارت باہمی سیریز پر بات ہوئی یا نہیں

یہ دو طرفہ بات چیت  نہیں ہے جہاں دو بورڈز بات چیت کریں گے۔ چیمپئنز ٹرافی پر ہمارے اور پی سی بی کے درمیان کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔ چونکہ یہ کسی بھی ایجنڈے میں شامل نہیں تھا، اس لیے اجلاس کے دوران بھی اس پر بحث نہیں کی گئی۔ بی سی سی آئی کے ایک اعلیٰ عہدیدار کا کہنا ہے کہ ابھی بھی وقت باقی ہے اور آئی سی سی اسے سنبھال لے گا۔

پاکستانی میڈیا نے نمایاں انداز میں یہ خبریں چلائی تھیں کہ چیمپئنز ٹرافی کا بجٹ منظور ہوا ہے لیکن آئی سی سی کی آفیشل پریس ریلیز میں اس پر ایک جملہ تک نہیں بولا گیا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *