ڈھاکہ ،کرک اگین رپورٹ
آئی سی سی کا اگلا اجلاس ڈھاکہ میں،جے شاہ چیئرمین بنیں گے،چیمپئنز ٹرافی پر نیا موڑ
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کا سال کا آخر کا اجلاس ڈھاکہ میں ہورہا ہے۔
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے تصدیق کردی ہے۔اکتوبر ،نومبر کے اجلاس میں آئی سی سی کے نئے چیئرمین کے انتخابات ہونگے۔بھارتی بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ نئے امیدوار ہیں جو نیوزی لینڈ کے جارج بارکلے کی جگہ لیں گے۔
اس کے ساتھ آئی سی سی اجلاس میں متعدد امور زیر بحث ہونگے۔
بھارت چیمپئنز ٹرافی کیلئے اس اجلاس تک فیصلہ کرے گا۔ہائبرڈ ماڈل کی بات ہوگی۔
فیصلہ آئی سی سی کے نئے چیئرمین بھارت کے جے شاہ کریں گے۔