| | | | |

چیمپئنز ٹرافی پلان بی لیک،آئی سی سی پی سی بی سے ناخوش

 

دبئی ،کرک اگین رپورٹ

چیمپئنز ٹرافی پلان بی لیک،آئی سی سی پی سی بی سے ناخوش۔کرکٹ بریکنگ نیوز۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی پر پلان بی کے لیک ہونے پر خدشات کا اظہار کیا ہے۔یہ انتہائی اہم پیش رفت ہوئی ہے اور اس سے علم ہوتا ہے کہ پاکستان میں اگلے سال شیڈول چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کی آمد متوقع نہیں ہے۔
آئی سی سی کی رواں ماہ کی کولمبو میٹنگ میں چیمپئنز ٹرافی کیلئے آئی سی سی نے اضافی فنڈز مختص کئے تھے۔اس کی تصدیق میڈیا سے ہوئی تھی اور اسی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ یہ فنڈز بھی مختص ہیں اور پاکستان نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے بھارت کی پاکستان آمد کا معاملہ اب آئی سی سی پر چھوڑ دیا،اس کی بھی تصدیق پی سی بی چیئرمین محسن نقوی نے بعد میں کی تھی۔

اضافی فنڈز کا مطلب

اس کا مطلب واضح ہے کہ بھارت آخری منٹ میں اپنے میچز نیوٹرل وینیو دبئی یا سری لنکا منتقل کرسکتا ہے اور اس کی فنڈنگ پہلے ہی طے کرلی گئی ہے۔

آئی سی سی پر چھوڑنے کا مطلب

پاکستان کی جانب سے بھارت کی پاکستان آمد کو آئی سی سی پر چھوڑنے کا مطلب یہ ہے کہ پاکستان بھارت سے براہ راست مایوس ہے اور آئی سی سی پلیٹ فارم سے جو بھی فیصلہ ہوا،پاکستان قبول کرے گا۔یوں بھارت کیلئے رہ ہموار ہے۔ویسے بھی اس سال کے آخر میں بھارت کے سیکرٹری جے شاہ آئی سی سی صدر بننے جارہے ہیں۔

چیمپئنز ٹرافی کا مستقبل

چیمپئنز ٹرافی شیڈول کے مطابق پاکستان میں ہوگی،بھارت اگر نہ آیا تو اس کے میچز نیوٹرل وینیو پر ہونگے۔فائنل میں پہنچا تو وہ بھی نیوٹرل وینیو پر ہوگا۔

پاکستان کیا کرسکتا

اگلے سال بھارت میں شیڈول ایشیا کپ کو نیوٹرل وینیو پر لے جاسکتا۔اس سے اگلے برس بھارت میں شیڈول ٹی 20 ورلڈ کپ کے اپنے میچز کسی دوسرے ملک منتقل کرسکتا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *