دبئی۔کرک اگین رپورٹ ویسٹ انڈیز سے پاکستان کی ایک شکست سے تین کام ہو گئے ہیں ۔
پہلا کام ویسٹ انڈیز آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں دسویں نمبر سے ترقی کرتا ہوا نویں نمبر پر آگیا ہے۔ جہاں اسے ہونا ہے، تاکہ اگلے آئی سی سی ورلڈ کپ میں براہ راست کوالیفائی کر سکے ۔
دوسرا کام۔پاکستان نمبر چار سے نمبر پانچ پر چلا گیا ہے۔ سری لنکا نے پاکستان کی جگہ چوتھی پوزیشن حاصل کر لی ہے اور تیسرا کام یہ ہوا ہے کہ بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم نویں سے دسویں نمبر پر چلی گئی ہے۔ اب وہ خطرے میں ہے ۔
یہ سب اس لیے ہوا کہ گزشتہ رات ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ پانچ وکٹ سے جیتا ہے ۔اگلا ماجرا یہ ہے اب اگر ویسٹ انڈیز کی اگلا میچ ہار بھی گئی تو بھی وہ نمبر 9 پوزیشن پر برقرار رہے گی، تو اس سے اسے ایک فائدہ ہوا جس کی وجہ اسے یہ سیریز کھیلنے کی ضد تھی۔
