دبئی،کرک اگین رپورٹ
عثمان خواجہ،آئی سی سی کا آفیشل رد عمل آگیا،مجبور کس نے کیا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)کا رد عمل کرک انفو نے اب سے تھوڑی دیر قبل شائع کیا ہے۔عثمان خواجہ کی درخواست مسترد کرنے کی تصدیق کے ساتھ ایک وضاحت ہے۔سب سے پہلے واضح ہو کہ کرک اگین سمیت آسٹریلیا کے متعدد میڈیا گروپ نے آج صبح ہی درخواست مسترد کئے جانے کی نیوز بریک کی تھی لیکن اب یہاں پاکستان اور بھارت میں شام کے ڈھلتے سائے میں آئی سی سی کو کیا ضرورت پیش آئی ہے۔
مائیکل ہولڈنگ کی تنقید کے ڈوبی ہے۔
سب سے قبل آئی سی سی کا بیان
آئی سی سی نے عثمان خواجہ کی جانب سے پاکستان کے خلاف بقیہ ٹیسٹ سیریز کے لیے اپنے بلے پر ذاتی پیغام کا لوگو لگانے کی درخواست پر مناسب غور کرنے کے بعد، درخواست کو منظور نہیں کیا۔کپڑے اور سازوسامان کے ضوابط کی شق کے مطابق اس نوعیت کے ذاتی پیغامات کی اجازت نہیں ہےجو آئی سی سی کے کھیل کے حالات کے صفحہ پر دیکھے جا سکتے ہیں۔
آئی سی سی انسانی حقوق، امن اور مساوات کو فروغ دینے کے لیے کھیل کے میدان سے باہر اپنے پلیٹ فارمز کا استعمال کرنے والے کھلاڑیوں کی حمایت کرتا ہے اور اسے متبادل پلیٹ فارمز کا استعمال جاری رکھنے کی ترغیب دے گا۔
اور بس۔
عثمان خواجہ کی درخواست کیا تھی،اس کے لئے یہاں کلک کریں
امن کا پیغام،عثمان خواجہ کی نئی درخواست بھی آئی سی سی نے مسترد کردی،کبوترلوگو سے بھی تکلیف
مائیکل ہولڈنگ نے کیا رد عمل دیا،اس کیلئے یہاں کلک کریں
آئی سی سی نے اپنی منافقت اور اخلاقی حیثیت ظاہر کردی،مائیکل ہولڈنگ برس پڑے