لندن۔کرک اگین رپورٹ
آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ،ہیری بروک نمبر ون،شبمان گل کہاں
گزشتہ ہفتے انگلینڈ اور بھارت کے درمیان ایجبسٹن ٹیسٹ میں تقریباً 1,700 رنز بنائے گئے تھے، دونوں ٹیموں کے بلے بازوں نے درجہ بندی میں کچھ بڑی تبدیلیاں کی ہیں۔
ہیری بروک نے 158 اور 23 رنز بنائے، جس سے انہیں ٹیم کے ساتھی جوئے روٹ کو پیچھے چھوڑنے اور ٹیسٹ بلے بازوں میں نمبر 1 کا مقام حاصل کرنے کے لیے کافی مدد ملی۔ بروک دسمبر 2024 میں بھی مختصر طور پر نمبر 1 رینک والے ٹیسٹ بلے باز تھے۔بھارت کے شبمان گل جنہوں نے ڈبل سنچری بنائی۔ 269 رنز کے ساتھ پھر 161 رنز دے مارے ۔وہ ترقی کرتے ہوئے نمبر 22 سے چھٹے نمبر پر اگئے ہیں۔
پاکستان کا کوئی بیٹر ٹاپ 10 میں شامل نہیں ہے۔ بولنگ میں جسپریت بمرا پہلے نمبر پر ہیں۔ پاکستان کے نعمان علی ٹاپ 10 میں اکلوتے بولر ہیں ۔وہ بھی درمیان کے نمبر پر ہیں۔
