دبئی،لندن۔کرک اگین رپورٹ
کرکٹ کی تازہ ترین خبر یہ ہے کہ آئی سی سی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری ۔بیٹنگ کا نمبر ون پلیئر آ گیا۔جوئے روٹ پہلی پوزیشن پر واپس آگئے ہیں۔آسٹریلیا جس نے ایشز کا پہلا میچ جیتا ہے۔فتح کے باوجود اس کے نمبر ون بیٹر مارنوس لبوشین کی تنزلی ہوگئی ہے۔سٹیون سمتھ بھی پستی میں گئے ہیں۔پاکستان کے بابر اعظم کو تاحال کوئی فایدہ نہ ہوس۔وہ بدستور نمبر 5 پر ہیں۔
جوئے روٹ 887 اور کین ولیمسن 883 کے ساتھ پہلی 2 پوزیشن پر ہیں. سٹیون سمتھ 4 درجہ تنزلی کے ساتھ بابر اعظم سے بھی نیچے چھٹے نمبر پر ہیں لیکن وہ بابر اعظم سے ایک پوائنٹ نیچے ہیں۔
بائولنگ میں شاہین آفریدی 2 درجہ تنزلی کے بعد 7 ویں پوزیشن پر ہیں
اس سے پہلے مارنس لبوشین 903 ریٹنگ کے ساتھ پہلے،سٹیون سمتھ 885 ریٹنگ کے ساتھ دوسرے اورٹریوس ہیڈ 884 کے ساتھ تیسرے نمبر پر تھے۔کین ولیمسن 883 اور بابر اعظم 862 ریٹنگ کے ساتھ چوتھی اور 5 ویں پوزیشن پر موجود تھے۔