لاہور ،کرک اگین رپورٹ
آئی سی سی کا ورلڈ کپ 2023 پوری دنیا میں مذاق بن گیا ہے۔اب تو اس پر لطیفے بننے لگے ہیں۔
بھارتی حکومت نے پاکستان کرکٹ ٹیم اور آفیشلز کے ویزے اب سے چند گھنٹے قبل پاکستان کے شور مچانے اور آئی سی سی مداخلت پر ملے ییں۔
اب ایک اور ڈرامہ جاری ہے
آئی سی سی ورلڈ کپ میچ امپائرز اور آفیشلز میں شامل واحد امپائر احسن رضا کو ویزا نہیں ملا۔انہوں نے کئی ہفتے قبل ویزا اپلائی کیا تھا ۔
ایک اور ڈرامہ بھی ہے۔کمنٹری اور تجزیہ نگاری کے ممتاز نام رمیز راجہ کا ویزا بھی لٹکا ہے۔دونوں کو ایک ماہ ہونے والا ہے۔