حیدر آباد دکن،کرک اگین رپورٹ
آئی سی سی ورلڈکپ 2023،پاکستان بمقابلہ نیدرلینڈز،قومی ٹیم 2 ورلڈکپ سے اپنا پہلا میچ ہاررہی،کسے خوف۔آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ 2023 کا دوسرا میچ پاکستان اور پالینڈ(نیدرلینڈز)کے درمیان جمعہ 6 اکتوبر کو شیڈول ہے۔راجیوگاندھی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان گزشتہ 8 روز سے پریکٹس کررہی اور وارم اپ میچز کھیل رہی ہے۔1992 ورلڈچیمپئن اور آئی سی سی کی ٹاپ رینک ٹیم کیلئے ضروری ہے کہ وہ بڑے نہیں بلکہ بہت بڑے مارجن سے جیت اپنے نام کرے اور نیٹ رن ریٹ کو پہلے میچ سے ہی ہائی لیول تک پہنچادے۔
پاکستان بمقابلہ نیدرلینڈز۔ایک ٹیم جیسے تیسے کرکے،غیر یقینی حالات میں بھارت پہنچ گئی۔اسے اپنے ہم وطن فینز کا انتظار ہے لیکن کم سے کم حیدرآباد دکن میں اسے وارم اپ میچ میں مقامی افراد کی سپورٹ ملی تھی۔دوسری ٹیم نیدرلینڈزہے جو ہرحال میں بھارت آناچاہتی تھی،اس کے لئے اس نے ورلڈکپ کوالیفائر میں ناقابک یقین میچزجیتے۔ایک اہم بات یہ ہے کہ پاکستان نیوزی لینڈ کے خلاف 145 رنزکرکے ہاراہے اور آسٹریلیا سے351 اسکور بنواکر پٹا ہے لیکن یہ کیچز اس سے قبل ایشیا کپ اور اس سے بھی پہلے افغانستان ون ڈے سیریز۔سری لنکا ٹیسٹ سیریز۔ایکشن سے بھرپورفلم چلتی رہی ہے۔نیدرلینڈز کے ورلڈکپ وارم اپ میچز بارش کی نذر ہوئے،اسے ون ڈے کھیلے 3 ماہ ہوگئے ہیں۔
پاکستان نے ایک روز قبل اپنی پلیئنگ الیون کے اعلان سے رجوع کیا ہے ۔یوں اب کل جمعہ کو کون کھیلے گا۔سلمان علی آغا کی جگہ سعود شکیل لے سکتے ہیں۔فخرزمان کو زاید ایک موقع اور ملے۔اسامہ میر اگر آئے تو کس کی جگہ ہونگے۔حسن علی بھی ہونگے،یوں وسیم جونیئر مشکل میں ہونگے۔
پاکستان نیدرلینڈز سے 2 ورلڈکپ اور ویسے 6 ون ڈے میچزکھیل چکا،شیڈول پر مماثلت
ایک بیٹنگ پچ ایک بڑے اسکور کینوید سنارہی ہے لیکن اس سارے معاملہ میں 2 تگڑی ٹیموں کا ہونا بھی ضروری ہے۔موسم جمعہ کے روز صاف اور گرم رہنی کی پیش گوئی ہے۔
ایک بات ریکارڈ کی ہے۔پاکستان گزشتہ 2 ورلڈکپ سے مسلسل اپنا پہلا میچ ہارتا آیا ہے اور ویسے گزشتہ 5 ورلڈکپ میں سے 4 میں اپنا پہلا مچ ہارا ہے۔نیدرلینڈز جس نے 15 ورلڈکپ میچزکھیلے ہیں،صرف 2 فتوحات ہیں،آخری بار اس نے 2007رلڈکپ میں سکاٹ لینڈ کو ہرایا تھا۔
میچ دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہوگا۔ٹاس کا سکہ بابر اعظم کے حق میں جاسکتا ہے لیکن میچ کہنے کو سوفیصد پاکستان کو جیتنا چاہئے لیکن کچھ انہونی کی توقع کچھ لوگوں کو ضرور ہے۔