دبئی۔کرک اگین رپورٹ۔آئی سی سی کا رد عمل،بھارت پاکستان میچ کیلئے کولمبو جائے گا یا نہیں ،جواب آگیا۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے پاکستان کے ایشیا کپ کھیلنے اور بھارتی میچ کے بائیکاٹ کے اعلان کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کا رد عمل آیا ہے۔کرکٹ کی گورننگ باڈی کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ہمیں ایسی کوئی اطلاع یا خبر نہیں ہے،جب آفیشلی پاکستان کرکٹ بورڈ آئی سی سی کو آگاہ کرے گا تو اس کے بعد آئی سی سی جواب دے گا۔
آئی سی سی ٹورنامنٹس کھیلوں کی سالمیت، مسابقت، مستقل مزاجی اور انصاف پر مبنی ہوتے ہیں اور منتخب شرکت مقابلوں کی روح اور تقدس کو مجروح کرتی ہے۔اگرچہ آئی سی سی قومی پالیسی کے معاملات میں حکومتوں کے کردار کا احترام کرتی ہے، لیکن یہ فیصلہ عالمی کھیل یا پاکستان کے لاکھوں سمیت دنیا بھر کے شائقین کے مفاد میں نہیں ہے۔آئی سی سی کو امید ہے کہ پی سی بی اپنے ملک میں کرکٹ کے لیے اہم اور طویل مدتی مضمرات پر غور کرے گا کیونکہ اس سے عالمی کرکٹ ایکو سسٹم پر اثر پڑ سکتا ہے، جس کا وہ خود ایک رکن اور فائدہ اٹھانے والا ہے۔آئی سی سی کی ترجیح آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی کامیاب ترسیل ہے جس کی ذمہ داری پی سی بی سمیت اس کے تمام ممبران کی بھی ہونی چاہیے۔ یہ توقع کرتا ہے کہ پی سی بی ایک باہمی طور پر قابل قبول قرارداد کی تلاش کرے گا، جو تمام اسٹیک ہولڈرز کے مفادات کا تحفظ کرے۔
حکومت پاکستان نے کہا ہے کہ پاکستان ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے سری لنکا جائے گا لیکن کولمبو میں بھارت سے شیڈول میچ نہیں کھیلے گا۔یہ حکومت پاکستان کا اعلان ہے لیکن کرکٹ بورڈ کا ابھی موقف کلیئر نہیں ہے۔اس پر آئی سی سی بھی خاموش ہے۔
پاکستان کا ٹی 20 ورلڈ کپ کھیلنے اور بھارت میچ کے حوالے سے بڑا اعلان
بھارتی ذرائع سے خبر ہے کہ بھارت ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان کے خلاف میچ کیلئے کولمبو کا سفر کرے گا۔وارم اپ بھی ہوگا۔میچ کیلئے کولمبو میں موجود ہوگا۔
آئی سی سی ذرائع کے مطابق پاکستان بھارت میچ نہ ہوا تو آئی سی سی کو 34.5 ملین ڈالرز کا بڑا نقصان ہوگا۔اس کے اثرات پاکستان پر بھی پڑیں گے اور نتائج اچھے نہیں ہونگے۔
کرک اگین اضافی نوٹ۔پاکستان بھارت کے خلاف شیڈول میچ کھیلے گا،اس کے امکانات 99 فیصد موجود ہیں،اس کا اعلان میچ کے قریب ہوگا۔
منتخب شرکت مقابلوں کی روح اور تقدس کو مجروح کرتی ہے۔اس کا مطلب کیا ہے؟اس کا مطلب ہے کہ پاکستان میچز کھیلنے نہ کھییلنے کو سلیکٹ نہیں کرسکتا،مطلب کھیلو یا پورے ایونٹ سے باہر ہوجائو۔
